پھلروان،خاوٴند کی ستائی سسرال آئی خاتون زلزلہ سے متاثرہ کمرہ کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دم توڑ گئی

اتوار 22 نومبر 2015 09:53

پھلروان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء)خاوٴند کی ستائی ماں باپ کے گھر آئی5سالہ بچی کی دکھیاری ماں زلزلہ سے متاثرہ کمرہ کی چھت گرنے کے باعث ملبے کے تلے دب کر دم توڑ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتہائی غریب محنت کش گھرانہ کی صائمہ نامی لڑکی اپنے لاہور سے اپنے شوہر کی مار پیٹ سے تنگ سرگودھا آکر رحمان پورہ میں اپنے غریب والدین کے ہاں کئی سال سے قیام پذیر تھی کہ گذشتہ صبح اچانک مکان کے کمرہ کی وہ جان لیواچھت اچانک نیچے آگری جو گذشتہ دنوں آنے والے زلزلہ سے متاثرہوئی تھی،چھت گرنے کے نتیجہ میں صائمہ ملبے تلے دب کر چل بسی جبکہ اس کی 5سالہ معصوم بچی زخمی ہوگئی اس وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ اکھڑے ہوگئے اس دلخراش افسوسناک صورتحال کو دیکھ کر ہر آنکھ اشک بار تھی ۔

متوفیہ کے نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے افرادنے بھاری تعداد میں شرکت کی آہوں اور سسکیوں میں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :