شدت پسندوں کی دھمکیوں اور پشاور میں شوبز کی سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث پشتو کے بیشتر اداکار افغانستان چلے گئے

اتوار 22 نومبر 2015 09:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء)شدت پسندوں کی دھمکیوں اور پشاور میں شوبز کی سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث پشتو کے بیشتر اداکار افغانستان چلے گئے ہیں جبکہ ہارون باچایورپ، عالمزیب مجاہد، نازیہ اقبال اسلام آباد منتقل ہو چکے ہیں صوبے میں شدت پسندو ں کی دھمکیوں بعض علاقہ جات میں پروگراموں پر پابندی کے بعد پشتو گلوکاروں اور فنکاروں نے خاموشی اختیار کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

پشتو فنکاروں پر ہونے والے حملوں کے واقعہ کے بعد بیشتر فنکاروں نے ٹی وی ڈراموں ، سی ڈی ڈراموں میں کام کرنا بھی بند کردیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان میں پشتو فلموں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :