چین: سکیورٹی فورسز کا سنکیانگ میں آپریشن،28حملہ آور ہلاک

اتوار 22 نومبر 2015 09:57

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء)چین میں سیکیورٹی فورسز نے صوبے سنکیانگ میں آپریشنکر کے اٹھائیس حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد نے سنکیانگ میں کوئلے کی ایک کان پر حملہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔حملہ آوروں نے اٹھارہ ستمبر کو اسکو کے علاقے میں قائم سوگن نام کی کوئلے کی کان پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :