کوڑے کوکٹ کو آگ لگانے پر مکمل پابندی عائد، صنعتی اداروں کے خلاف بھی ایکشن پلان تیار ، نہروں،راجباہوں سمیت گلی محلوں اور سڑکوں پر مختلف مقامات پر گندگی کے ڈھیر لگانے پر بھی سخت قانونی کارروائی ہوگی

اتوار 22 نومبر 2015 09:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء) حکومت نے صوبائی سطح پر محکمہ ماحولیات کو مزید فعال کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے جس میں محکمہ زراعت اور محکمہ آبپاشی کو بھی ٹارگٹ دئیے جائیں گے جس میں شجرکاری کا منصوبہ سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

” ایکشن پلان “ کے مطابق محکمہ نے صوبہ بھر کی مختلف میونسپل کارپوریشنز ،ٹی ایم ایز ، کنٹونمنٹ بورڈ سمیت مختلف صنعتی اداروں کیخلاف ماحول کو آلودہ کرنے ، گلی محلوں اور سڑکوں کے علاوہ نہروں،راجباہوں سمیت مختلف مقامات پر گندگی کے ڈھیر لگانے اور انہیں آگ لگانے پر پہلے مرحلے میں ان اداروں کی اصلاح کے لئے کمپین چلائی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں ان اداروں کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔