سعودی عرب میں سری لنکن ملازمہ کو سنگسار کرنے کی سزا سنا دی گئی،عملدرآمد ہوا تو خواتین ملازمین کو بھیجنا بند کر دینگے:سری لنکا

اتوار 22 نومبر 2015 09:55

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء) سعودی عرب میں ایک سری لنکن ملازمہ کو ناجائز تعلقات استوار کرنے کے الزام میں سنگسار کرنے کی سزا سنا دی گئی ہے جبکہ سری لنکا نے سزا پر عملدرآمد روکنے کی اپیل کر دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ سزا کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو گا اگر خاتون کو سنگسار کیا گیا تو اپنی خواتین گھریلو ملازمین کو سعودی عرب بھیجنا بند کر دیں گے۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق سری لنکن ملازمہ کو سنگسار کرنے کی سزا سنائے جانے پر ردعمل دیتے سری لنکا کے ایک وزیر نے کہا کہ سعودی عرب میں لنکن ملازمہ کو سنگسار کیا گیا تو ان کا ملک وہاں اپنی گھریلو ملازمین کو بھیجنا بند کر دے گا۔سری لنکن خاتون کا نام سامنے نہیں آیا لیکن شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں پر الزام ہے کہ اس کے ایک غیر شادی شدہ سری لنکن شخص سے غیر ازدواجی تعلقات تھے۔اگست میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا تھا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران سعودی عرب میں کم از کم 175 افراد کو ’غیر منصفانہ‘ نظام کے تحت، جس میں بنیادی تحفظات میسر نہیں ہیں، سزائے موت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :