آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا‘محکمہ موسمیات، 28 اور 29 جنوری پنجاب اور کے پی کے میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ 27 جنوری کے بعد ہلکی بارشوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوجائے گا،میڈیا رپورٹ

اتوار 24 جنوری 2016 10:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24جنوری۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا‘ 28 اور 29 جنوری پنجاب اور کے پی کے میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ 27 جنوری کے بعد ہلکی بارشوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوجائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں دھند کا سلسلہ 3 سے 4 دن جاری رہے گا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب کے میدانی علاقے اور پشاور ڈویژن اور سندھ کے متعدد علاقوں میں شدید دھند پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :