جج جسٹس اعجازالاحسن کےگھرپرفائرنگ،پی ٹی آئی کاوزیراعلیٰ پنجاب سے استعفے کا مطالبہ

اتوار 15 اپریل 2018 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء): تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پرفائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ جسٹس اعجاز الااحسن کے گھر پر فائرنگ کی فوری تحقیقات کی جائیں،انہوں نے الزام لگایا کہ رانا ثناء اللہ اورخواجہ سعد رفیق اس طرح کی وارداتوں کا تجربہ اور مہارت رکھتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ واضح رہے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ عدالتی اعلامیے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب اور آج صبح پیش آیا۔پولیس کے مطابق گھر کے گیراج سے نائن ایم ایم پستول کی گولی کا سکہ ملا ہے جسے فرانزک تجزے کیلئے لیب بھجوادیا گیا ہے۔