وزیراعظم اورآرمی چیف2 روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

اتوار 15 اپریل 2018 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے،گورنردمام پرنس سعود بن نائف نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

وزیردفاع خرم دستگیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم اورآرمی چیف سعودی عرب میں مسلم ممالک کےعسکری اتحاد کی گلف شیلڈ مشقیں دیکھیں گے۔ گلف شیلڈ فوجی مشقوں میں 24 ممالک کی افواج حصہ لیں گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان اور آرمی چیف سعودی فرمانروا شاہ سلمان اورشہزادہ محمد بن سلمان سےبھی ملاقاتیں بھی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :