بدعنوانی کے خلاف جنگ نے سعودی حکومت کو مالا مال کردیا

اتوار 15 اپریل 2018 12:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء)امریکا کی بزنس وفینانشیل سروسز کارپوریشن موڈیز نے سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کی کارروائی کو مملکت کی معیشت کے لیے مثبت اقدام قرار دیا ہے اورکہاہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف حکومت کی جنگ نے ملک کے مالیاتی نظام کو شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق موڈیز نے سعودی عرب کے لیے کریڈیٹ درجہ بندی کو اے ون قرار دیا اور کہا کہ مستقبل میں سعودی عرب اپنی کریڈٹ ریٹنگ برقرار رکھے گا۔موڈیز کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں سعودی عرب میں جاری معاشی اصلاحات اور ان کے اثرات ونتائج پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ 2023ء کے بجٹ کو متوازن رکھنے کے منصوبوں کے ساتھ ممکن ہے کہ سعودی عرب اعلیٰ درجے کی کریڈٹ کی صف میں واپس چلا جائے۔

(جاری ہے)

کمپنی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی معاشی درجہ بندی ان توقعات کے لیے امید افزاء ہے حکومت کا اصلاحاتی پروگرام تیل کی قیمتوں کومتوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔موڈیز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں آنے والے چند برسوں کے دوران سماجی دباؤ میں کمی آئے گی۔ اصلاحات کا نظام سست رہے گا مگر اس پروگرام نے عمومی مالی نظام پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

موڈیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے کرپشن کی روک تھام کے لیے اٹھائے اقدامات سے ملک کے مالیاتی نظام میں مزید شفافیت آئی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی معیشت کے حوالے سے مثبت توقعات ہیں، رواں سال اقتصادی شرح نمو میں بہتری کا سفر جاری رہے گا۔ مملکت میں سرمایہ کاری کے حجم اور تیل کی پیداوارمیں بتدریج اضافے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :