چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پرسپریم کورٹ بار نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

اتوار 15 اپریل 2018 20:50

لاہور۔15 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء)چیف جسٹس آف پاکستان مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثار کی ہدایت پرسپریم کورٹ بار نے ہڑتال کی کال واپس لے لی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اتوار کو صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر کلیم احمد خورشید کو ٹیلی فون کیا اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا،چیف جسٹس نے عوامی مفاد میں ہڑتال کی کال واپس لینے کی درخواست کی،جس پربار کے عہدیداروں نے چیف جسٹس پاکستان کی درخواست پر ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

متعلقہ عنوان :