مسلمان ملکوں میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہم نے اللہ کی نوکری چھوڑ کر اللہ کے دشمنوں کی نوکری شروع کر دی تو مسلمان حکومتیں زوال کا شکار ہوئیں،کشمیر میں بدترین ظلم ہورہا ہے کوئی سننے والا نہیں،

ملکی مفاد کے برعکس اغیار کی نوکری کرنے والے حکمران مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتے ،بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا آج ان کے نام نہاد وارثوں نے کشمیر کو مودی کی یاری کی بھینٹ چڑھا دیا گیا،بھارت نے پاکستان کا 70 فیصد پانی روک لیا باقی 30فی صد پانی بھی روکنے کی کوشش کررہا ہے،بھارت پانی روک کر پاکستان کی زراعت و صنعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے، امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کا مقامی ہوٹل میں افطار پروگرام سے خطاب

پیر مئی 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسلمان ملکوں میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہم نے اللہ کی نوکری چھوڑ کر اللہ کے دشمنوں کی نوکری شروع کر دی تو مسلمان حکومتیں زوال کا شکار ہوئیں،کشمیر میں بدترین ظلم ہورہا ہے کوئی سننے والا نہیں،ملکی مفاد کے برعکس اغیار کی نوکری کرنے والے حکمران مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتے ،بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا آج ان کے نام نہاد وارثوں نے کشمیر کو مودی کی یاری کی بھینٹ چڑھا دیا گیا،بھارت نے پاکستان کا 70 فیصد پانی روک لیا باقی 30فی صد پانی بھی روکنے کی کوشش کررہا ہے،بھارت پانی روک کر پاکستان کی زراعت و صنعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے، جبکہ ہمارے پانی سے بجلی پیدا کرکے اپنے کسانوں کو انتہائی سستی بجلی فراہم کر رہا ہے،ان خیالات کا اظہارامیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے مقامی ہوٹل میں افطار پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،اسلام آباد کے مقامی ہوٹل منعقدہ افطار ڈنر پروگرام میں علاقہ بھر سے سیاسی وسماجی شخصیات اور تاجربرداری کثیر تعداد میں شریک ہوئی،اس موقع پر انکے ہمراہ جماعة الدعوة اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کشمیر کا مقدمہ دنیا میں مضبوط طریقے سے پیش کرنا چاہئے تھا مگر حکمرانوںنے غفلت برتی،تاریخ میں آزادی کیلئے اتنی لمبی تحریک نظر نہیں آتی ،کشمیریوں نے آزدی کیلئے بے شمار قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی ہے،مظلوموں کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ کا حکم ہے،دشمن قوتوں کے نزدیک یہی ہمارا جرم ہے،حافظ محمد سعید نے مزید کہا کہ داعش امریکہ کی تیار کردہ تنظیم ہے،مکمل منصبہ بندی کے ساتھ داعش کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کیلئے افغانستان میں منتقل کیا جاریا ہے،

Your Thoughts and Comments