تاجکستان میں غیرملکی سیاحوں پرحملہ،ایران کے ملوث ہونے کا شبہ

تاجکستان میں کیے گئے حملوں سے کوئی تعلق نہیں،الزامات بے بنیاد ہیں،ایرانی حکومت کا ردعمل

بدھ 1 اگست 2018 13:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء)ایران نے وسطی ایشیائی ریاست کے اٴْس الزام کی تردید کی ہے کہ وہ اٴْس حملے کے پس پردہ ہے، جس میں چار سیاحوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سابقہ سوویت یونین کی جمہوریہ تاجکستان کی پولیس نے کیے گئے مغربی سیاحوں پر حملے میں جزوی طور پر ایران کے ملوث ہونے کا بتایا تھا۔ تاجک دارالحکومت دوشنبے سے ایک سو کلومیٹر کی دوری پر کیے گئے حملے میں دو امریکی، ایک ایک ولندیزی اور ایک سوئس شہری کی ہلاکت ہوئی تھی۔ اس حملے کی ذمہ داری جہادی تنظیم نے داعش نے قبول کی تھی۔ تاجک پولیس نے اس اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ ایران نے اس حملے کی تفتیش میں تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :