بھارت میں دوسری مرتبہ مرکزی بینک سے قرض دینے کی شرح میں اضافہ

بدھ 1 اگست 2018 22:03

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء)بھارت کے مرکزی بینک نے بدھ کے روزچندماہ کے عرصے میںدوسری مرتبہ قرض دینے کی شرح میں اضافہ کیاہے ،جیساکہ وہ ایشیاء کی تیسری سب سے بڑی معیشت میں افراط زرکی شرح کومعمول پرلانے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

ریزروبینک آف انڈیا(آربی آئی)نے کہاہے کہ بنچ مارک ریپوشرح جوکہ کمرشل بینکوں کیلئے اس کی ادھاردینے کی شرح کوہمواررکھتی ہے ،میں 25بنیادی پوائنٹس کے ساتھ 6.50فیصدتک اضافہ کیاجائیگا۔

بھارت کی ریٹیل افراط زرکی شرح حالیہ5.00فیصدتک پہنچ چکی ہے ،جوکہ مرکزی بینک کے 4.00فیصدسطح سے اوپرہے ،کیونکہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاگیاہے ۔ گزشتہ ماہ چارسال کے عرصے میں پہلی مرتبہ اضافہ کیاگیاتھا،بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے پانچ ارکان نے تازہ ترین اضٰافے کے حق میں اورایک نے مخالفت میں ووٹ دیاہے۔

متعلقہ عنوان :