شمالی افغانستان سے داعش کا خاتمہ، 150سے زائدجہادیوں نے ہتھیارڈال دیئے

بدھ 1 اگست 2018 22:03

مزارشریف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء)شمالی افغانستان کے بدھ کے روز150سے زائدجہادیوں نے ہتھیارڈال دیئے ،یہ بات افغان حکام نے کہی،جیساکہ اس اقدام کوملک کے شمالی حصے میں انتہاء پسندگروپ کے خاتمے کے طورپرحکام اورطالبان نے سراہاہے ۔ بظاہرشمال میں صوبہ جاؤزجان میں طالبان کے ساتھ کئی ہفتوں کی شدیدلڑائی اورافغان اورامریکی فورسزکی جانب سے جاری دباؤکے بعدیہ عمل سامنے آیاہے ۔

شمال میں 209آرمی کورکے ترجمان محمدحنیف رضاعی نے غیرملکی خبررساںادارے کوبتایاکہ ان کے جنگجوماضی میں ہتھیارڈال چکے ہیں لیکن اس مرتبہ یہ زیادہ اہمیت کاحامل ہے ،کیونکہ داعش رہنمااوران کے نائب نے ایک ہی مرتبہ 150سے زائدجنگجوؤں کے ہمراہ ہتھیارڈالے ہیں ۔

(جاری ہے)

رضاعی کاکہناتھاکہ 30خواتین اوربچوں نے بھی خودکوافغان حکام کے حوالے کردیاہے ،انہوںنے آئی ایس کیلئے استعمال ہونے والی عربی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے کہاکہ اس کے ساتھ ہی شمال میں داعش کاچپٹربندہوگیاہے ۔

آئی ایس نسبتاًچھوٹاگروپ مگرافغانستان میں زیادہ ترمشرقی صوبے نگرہارمیں اس کانمایاں وجودرہاہے ،لیکن حال ہی میں جاؤزجان میں بھی وہ موجودرہے ہیں ۔ گروپ اپنے سے بڑے گروپ طالبان کے ساتھ سال 2014ء میں افغانستان میں ابھرنے کے بعدسخت جنگیں لڑچکاہے ، ملک میں ان کی تعداداندازوں کے مطابق 2000کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :