پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے واجبات ادا کرنے کا فیصلہ

احسن اقدام ہے،سابق اولیمپین سلیم شیروانی نے کھلاڑیوں کا مطالبہ جائر ہے کھلاڑی اپنی گرہ سے اخراجات کیسے کریں، میڈیا ٹاک

بدھ 1 اگست 2018 22:21

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء)سابق اولیمپین سلیم شیروانی نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے واجبات ادا کرنے کا فیصلہ احسن اقدام ہے کھلاڑیوں کا مطالبہ جائر ہے کھلاڑی اپنی گرہ سے اخراجات کیسے کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے روکے ہوئے فنڈزفوری طور پر جاری کرے تاکہ فیڈریشن اپنے معاملات احسن طریقہ سے چلا سکے ملک میں ہاکی پہلے ہی زوال پذیر ہے حکومت کی طرف سے فنڈز کی بروقت فراہمی نہ ہونے سے پاکستان کے قومی کھیل کو مزید نقصان پہنچے گا سابق اولیمپین نے کہا کہ پاکستان کی ہاکی کو کھویا ہوا مقام واپس دلوانے کے لیے حکومتی اور عوامی سطح پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی تشکیل وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس کے علاوہ ملک کے بڑے بڑے صعنتکار بھی اپنے اداروں میں ہاکی ٹیمیں بنائیں جس سے کھلاڑیوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور کھلاڑی معاشی تفکرات سے آزاد ہو کر اپنے کھیل پر بھرپور توجہ دے سکیں گے اس کے علاوہ تعلیمی ادارے جو کہ کھیلوں کی نرسریاں ہیںاس سلسلہ میں سکول ،کالج اور یونیورسٹیوں میں بھرپور طریقہ سے ٹیموں کی تشکیل کی بھی اشد ضرورت ہے جس سے ہاکی کے کھیل کو ترقی مل سکتی ہے سلیم شیروانی نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ملک گیر کامیابی پر انہوں نے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ کھلاڑی ہیں اور مضبوط اعصاب کے مالک ہیں انکے وزیر اعظم بننے سے ملک کو درپیش مسائل حل ہو نگے اور دعا گو ہوں کہ وہ عوام سے کیے گئے وعدوں پر عملدر آمد کریں گے اور ملک کو مسائل سے نکالنے سے کامیاب ہو جائیں گی#