لاہور،کوٹ لکھپت میں سبق یاد نہ کرنے پراستانی کاچھ سالہ بچی پروحشیانہ تشدد،بچی کی ٹانگ اورناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ، ٹیچرکے خلاف کارروائی کی جائے گی،رانامشہود

ہفتہ فروری 08:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1فروری۔2014ء)لاہورکے علاقے کوٹ لکھپت میں سبق یاد نہ کرنے پراستانی کاچھ سالہ بچی پروحشیانہ تشددبچی کی ٹانگ اورناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ،رانامشہودنے کہاکہ ٹیچرکے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق لاہورکے علاقے کوٹ لکھپت کی رہائشی 5سالہ فضہ ایک پرائیویٹ سکول میں زیرتعلیم تھی جسے سکول کاسبق یادنہ ہونے پرٹیچرنے اسے میزپرزورسے پٹخ دیاجس کے باعث فضہ بے ہوش ہوگئی ۔

(جاری ہے)

والدین کے مطابق فضہ کوہسپتال لایاگیااورایکسرے کرانے پرپتہ چلاکہ اس کی ایک ٹانگ اورناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے فضہ کے والدین نے مزیدبتایاکہ اس کے دیگردوبہن بھائی معذورہیں واقعے کے بعدتشددکرنے والی ٹیچرغائب ہوگئی ۔واقعہ کی خبرمیڈیاپرنشر ہونے کے بعدپنجاب کے صوبائی وزیرتعلیم رانامشہودنے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے واقعہ پرنوٹس لیتے ہوئے ای ڈی اوایجوکیشن کوسکول کے خلاف کارروائی کاحکم دیدیاہے اورتشددکرنے والی ٹیچرکے خلاف بھی کارروائی کاحکم دیاہے ۔بچی پرتشددکی ایف آئی آردرج کی جائے گی اورمیڈیکل رپورٹ کے بعدکارروائی ہوگی

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments