ملک بھر میں مزید 6 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

جمعرات 19 دسمبر 2019 14:11

ملک بھر میں مزید 6 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2019ء) ملک کے مختلف علاقوں میں ایک ہی روز پولیو کے مزید 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں بعد ملک بھر میں متاثرہ کیسز کی تعداد اب 111 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا کے دو اضلاع لکی مروت اور ٹانک سے بیک وقت چار نئے متاثرہ بچوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر پشاور کے مطابق ضلع لکی مروت رواں سال ملک بھر میں سب سے زیادہ پولیو سے متاثرہ ضلع بن گیا ، صرف لکی مروت میں پولیو کیسز کی تعداد 27 ہوگئی ہے جواب ضلع بنوں کے مقابلے میں بھی بڑھ گئی ہے۔ ضلع بنوں میں رواں سال 24 پولیو کیسز کو رپورٹ کیا گیا ہے۔نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کے 3 بچوں جن کی عمریں 4ماہ، 21ماہ اور 30ماہ ہیں جبکہ ضلع ٹانک سے 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان بچوں کے فضلے کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھے جن میں پولیو وائرس کی تصدیق کی کئی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ کے ضلع بدین میں ایک نئے متاثرہ کیس کے علاوہ بلوچستان سے 2 نئے پولیو کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں،ملک بھر میں اب نئے کیسز کے بعد پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد اب 111 ہوگئی ہے۔پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس خیبر پختونخوا میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 79 ہوگئی ہے،اب تک لکی مروت سے 27 ، بنوں سے 24 ، شمالی وزیرستان 8، تورغر 7، ٹانک 3، ڈیرہ اسماعیل خان اور ہنگو سے 2،2 جبکہ باجوڑ، چارسدہ، خیبر، شانگلہ، صوابی اور جنوبی وزیرستان سے ایک ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب سندھ 17، پنجاب 6 اور بلوچستان میں رواں برس پولیس کے 9 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی