مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

سعودی عرب اورایران سے تعلقات میں توازن کڑا امتحان ہوگا،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

پیر 15 اپریل 2024 17:19

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ تنازعہ بڑھ رہا ہے جوکوئی بھی صورت اختیارکرسکتا ہے۔ غالب امکان یہ ہے کہ یہ تنازعہ سلگتا رہے گا مگر کوئی بڑی جنگ میں تبدیل نہیں ہوگا مگر پھر بھی پاکستان کو اس سلسلہ میں محتاط رہنا ہوگا۔

دوسری طرف مشکل معاشی حالات کی وجہ سے پاکستان کا عرب ممالک پرانحصار روز بروز بڑھ رہا ہے مگریہ تعلق کسی تیسرے فریق کی قیمت پرنہیں ہونا چائیے۔ موجودہ حالات میں عرب ممالک اورایران سے تعلقات متوازن رکھنا ہماری قیادت کا کڑاامتحان ہوگا جس میں کامیابی واحد آپشن ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں صدرآصف علی زرداری کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اورحماس کے مابین کشیدگی کا دائرہ تیزی سے پھیل رہا ہے اوراب ایران بھی اس معاملہ میں کود گیا ہے۔ اب امریکہ اوراسرائیل اپنے اتحادی ممالک کی مدد سے ایران کو فوجی کی بجائے معاشی سبق سکھانے کی کوشش کریں گے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ چند ماہ قبل ایران نے پاکستانی سرزمین پرمیزائل حملہ کیا تھا جس میں کچھ افراد ہلاک بھی ہوگئے تھے جس پر پاکستان نے فوری جوابی کاروائی کی تاہم دونوں جانب سے سفارتی کوششوں کی وجہ سے یہ مسئلہ ختم ہوگیا مگراعتماد ابھی پوری طرح بحال نہیں ہوا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پردہشت گردوں کی مدد کا الزام لگاتے رہتے ہیں۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا خواہاں ہے جبکہ وہاں لاکھوںاسکی پاکستانی بھی کام کرتے ہیں جس سے پاکستان کوسالانہ اربوں ڈالرملتے ہیں۔ دیگر عرب ممالک میں بھی لاکھوں پاکستانی روزگارکی وجہ سے مقیم ہیں اوربھاری زرمبادلہ بھجواتے ہیں جسے کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ دوسری طرف پاکستان ایران سے قدرتی گیس کا حصول چاہتا ہے اور ایرانی سرحد کے ساتھ پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا روزگار ایران کے ساتھ تجارت سے وابستہ ہے۔

اس لئے ایران کوبھی نظراندازکرنا مشکل ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ بظاہرایران سے گیس کی درآمد ناممکن ہے کیونکہ یہ امریکہ کے لئے قابل قبول نہیں مگریہ بھی ایک حقیقت ہے کہ امریکی کیمپ میں شامل ایک درجن سے زیادہ ممالک ایران سے تجارت کررہے ہیں اس لئے پاکستان کو بھی امید ہے کہ امریکہ جلد یا بدیراسے ایران سے گیس درآمد کرنے کی اجازت دے دیگا کیونکہ گیس نہ خریدنے پر پاکستان کوبیس ارب ڈال تک کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا جواسکے بس کی بات نہیں ہے۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ صدرزرداری نے ایرانی قیادت سے رابطہ کرلیا ہے اوراب وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف کوچائیے کہ وہ بھی سعودی عرب کواعتماد میں لیں کیونکہ وہ پاکستان میں سب سے زیادہ اسی فیملی پراعتماد کرتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی