پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ماہرین

منگل 30 اپریل 2024 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) پری بجٹ مشاورت میں ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کے لئے متضاد ٹیکس نظام میں اعتدال اور پیچیدہ ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے۔پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) نے ریونیو موبلائزیشن، انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (آر ای ایم آئی ٹی) کے تعاون سے ”جامع ترقی کے لئے ریونیو اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانا“ کے عنوان سے پری بجٹ مشاورت کا انعقاد کیا۔

اپنے استقبالیہ کلمات میں گورننس ایڈوائزر اور ٹیکس لیڈ، ریمٹ نے کہا کہ ترقی کے سفر میں برطانیہ پاکستان کا قریبی شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں عندیہ دیا ہے کہ اگر پاکستان کے معاشی نظام میں درست مداخلت اور اصلاحات کی جائیں تو 2057 تک پاکستان کی معیشت 5 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریونیو موبلائزیشن پاکستان کو درپیش چیلنجوں میں سے ایک ہے۔

ریمٹ کی ٹیم لیڈ حمید یعقوب شیخ نے شرکاءکو ریمٹ کے بارے میں بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ یہ غیر ملکی، دولت مشترکہ اور ترقیاتی دفتر کی مالی اعانت سے چلنے والا پروگرام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات چیت کا مقصد حکومت کو اصلاحی اقدامات کے لئے رہنما خطوط فراہم کرنے کے لئے سفارشات اور حل پیش کرنا ہے۔سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر واصف علی میمن نے کہا کہ اصلاحات اور ٹیکس اقدامات پر عملدرآمد کےلئے سیاسی عزم بہت ضروری ہے ۔

آئی ایم ایف سے پروگرام حاصل کرنے کے عمل کے دوران اپنے طرز عمل کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب دوہرے اعداد و شمار سے نیچے ہونے کی وجہ سے ٹیکسوں کا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر بہت زیادہ پڑتا ہے جس کی وجہ سے ٹیکس چوری ہوتی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کی جائیں تاکہ بوجھ کی منصفانہ تقسیم کی جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے مطالبہ کرنا چاہیئے کہ وہ اپنی پالیسیوں کو پاکستان کے میکرو اکنامکس کے مطابق بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی چارجز، گیس، بجلی اور پیٹرولیم چارجز میں اضافے سے ملکی صنعت بحرانوں میں ڈوبی رہے گی۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف ممتاز نے کہا کہ عوام کو ریونیو محکموں پر اعتماد کا فقدان ہے جو ٹیکس ادا کرنے کے کلچر کو فروغ دینے میں رکاوٹ ہے۔

اینگرو پاورجن قادرپور لمیٹڈ کے ڈائریکٹر قیصر بنگالی نے مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اداروں کی نجکاری کے دوران سٹریٹجک عنصر پر غور کرنے کےلئے کوئی پالیسی نہیں ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مینجمنٹ کی نجکاری ضروری ہے نہ کہ اثاثوں کی کیونکہ موخر الذکر سٹرٹیجک اہمیت کے حامل ہیں۔ نجکاری کمیشن آف پاکستان کی ممبر بورڈ ناہید میمن نے کہا کہ ملک کو درمیانے اور طویل مدتی اہداف کے لئے ٹھوس نجکاری پالیسی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو متحرک کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ پیچیدہ ریگولیٹری ماحول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کو ترجیح دینا بہت ضروری ہے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پر صرف توجہ نہیں دی جانی چاہیئے۔آصف ہارون نے کہا کہ برآمدات اور ڈالر روپے کی برابری کے لحاظ سے ملک جمود کا شکار ہے۔

ٹیکس پالیسی نفاذ اورمعاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ادا کیے جانے والے ٹیکسوں میں فرق اور عوام میں اعتماد کا فقدان اس مسئلے کی راہ میں ایک سنگین رکاوٹ ہےجسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی سیف جونیجو نے کہا کہ پاکستان کے 6 ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کم ہو رہے ہیں کیونکہ کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ای پی زیڈ) 3000 ایکڑ پر مشتمل ہے جو مرحلہ وار صرف 300 ایکڑ پر تیار کیا گیا ہےتاہم جبل علی فری زون کے 104 ارب ڈالر کے مقابلے میں کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون نے صرف 600 سے 700 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی جو قومی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی آمدنی کا تقریبا 75 فیصد ہے۔

محکمہ سماجی تحفظ کے سیکرٹری رفیق مصطفیٰ نے کہا کہ سرکاری اخراجات کی تاثیر میں سب سے بڑی رکاوٹ گورننس کا معیار اور صوبائی اور قومی ادارے ہیں جو پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم، پروکیورمنٹ اور ہیومن ریسورس ہائرنگ سسٹم اور مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن (ایم اینڈ ای) سسٹم جیسے گورننگ پروسیس کا حصہ ہیں۔دوسری بحث کے دوران سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ موثر خدمات اور تیز پروسیسنگ میکانزم کے لئے موجودہ ٹیکس ماڈلز میں تبدیلیاں لائی جائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..