اومان: کم سن لڑکے کو جنسی تعلقات پر مجبور کرنے پر ایڈز کا مریض جیل پہنچ گیا

ملزم نے تعلقات قائم نہ کرنے کی صورت میں بدنام کرنے کی دھمکی دی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 20 دسمبر 2018 16:27

اومان: کم سن لڑکے کو جنسی تعلقات پر مجبور کرنے پر ایڈز کا مریض جیل پہنچ گیا
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20دسمبر2018ء ) عدالت نے ایک اومانی شخص کو کم سن لڑکے کو تنگ کرنے اور اُسے جنسی تعلقات کے لیے مجبور کرنے کے الزام میں دس سال قید کی سزا سُنا دی ہے۔ ملزم پر پانچ ہزار اومانی ریال (تقریباً 47 ہزار درہم) کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ ملزم نے متاثرہ لڑکے کو مجبور کیا تھا کہ اگر اُس نے اُس سے جنسی تعلقات اُستوار نہ کیے تو وہ اُسے واٹس ایپ گروپس میں بدنام کر دے گا۔

ملزم نے اپنے علاقے میں ہی مقیم لڑکے کا کئی دِن تک پیچھا کیا۔ ایک دِن اُسے نائی کی دُکان میں اکیلا پا کر اُس کے پاس آیا اور اُس سے فون نمبر مانگا اور ساتھ ہی دھمکی دی کہ اگر اُس نے بات نہ مانی تو وہ اُس کے بارے میں غلط قسم کی اطلاعات سوشل میڈیا پر پھیلا دے گا۔ تاہم لڑکے نے پریشان ہونے کی بجائے اپنے والد کو اس سارے معاملے سے خبردار کر دیا۔

(جاری ہے)

باپ نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی جس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تو یہ انکشاف ہوا کہ ملزم پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار رہا ہے اور ایڈز جیسے غلیظ مرض میں مبتلا ہے۔ عدالت کے رُوبرو ملزم نے اپنے جُرم کا اعتراف کر لیا۔ جج کی جانب سے ملزم کو سائبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے، بچوں سے متعلق جنسی مواد پوسٹ کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں دس سال قید اور جرمانے کی سزا سُنا دی۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں