عُمان میں کورونا مریضوں کی گنتی 40 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی

مملکت میں کورونا1,010 نئے کیسز سامنے آ گئے ، مزید 7 مریض چل بسے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 30 جون 2020 18:20

عُمان میں کورونا مریضوں کی گنتی 40 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی
مسقط(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2020ء) خلیجی ریاست عُمان میں کورونا مریضوں کی گنتی میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عمان میں 1,010نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو اس خلیجی ریاست میں اب تک کے ریکارڈ یومیہ کیسز ہیں۔نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد مملکت میں کورونا کیسز کی مجموعی گنتی40,070ہو گئی ہے۔ نئے کیسز میں 234 تارکین وطن ہیں جب کہ 776 کا تعلق عُمان سے ہے۔

مملکت میں کورونا کے مزید 7 مریض چل بسے ۔ اب تک مجموعی طور پر 176 افراد کورونا کے ہاتھوں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔عْمان میں کرونا کے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔اس طرح اب تک شفایاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 23,245 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق اس وقت16 ہزار سے زائد افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 100مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں اور رہ نما ہدایات کے مطابق سماجی دوری اختیار کریں۔دوسری جانب عمانی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ عمان میں مقیم افراد کورونا کے علاج کے اشتہاروں پر توجہ نہ دیں کیونکہ بہت سے جعلساز اور فراڈیئے کورونا کے علاج کے نام پر لوگوں کی لُوٹ مار کر رہے ہیں۔

رائل عمان پولیس (آر او پی) نے اپنے پیغام میں شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کوویڈ 19کے علاج معالجے کی فراہمی کا دعویٰ کرنے والے اشتہارات پر ہرگز دھیان نہ دیں ۔ یہ بات رائل عمان پولیس نے اپنے ایک آن لائن جاری بیان میں کہی۔آر او پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل انکوائریز اینڈ انویسٹی گیشن نے مختلف ذرائع ابلاغ اور اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایسے اشتہارات جو کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ہیں عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان پر یقین نہ کریں۔کیونکہ مختلف طریقوں سے کورونا وائرس کے علاج کا دعویٰ کرنے والے عوام کو گمراہ کررہے ہیں، لہٰذا شہری ایسے جعل سازوں اور دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں اور احتیاط سے کام لیتے ہوئے ان اشتہارات پر کوئی دھیان نہ دیں۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں