عمان کے قومی دن کے موقع پر ٹریفک پابندیوں کا اعلان

18 نومبر 2021 بروز جمعرات کو صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک البرکہ پیلس کے چکر سے ملٹری پریڈ اسکوائر تک لین کے دونوں طرف گاڑیوں کو پارک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ رائل عمان پولیس

Sajid Ali ساجد علی بدھ 17 نومبر 2021 15:13

عمان کے قومی دن کے موقع پر ٹریفک پابندیوں کا اعلان
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 نومبر 2021ء ) خلیجی سلطنت عمان میں قومی دن کے موقع پر ٹریفک پابندیوں کا اعلان کردیا گیا ۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق رائل عمان پولیس (ROP) نے کہا ہے کہ 18 نومبر 2021 بروز جمعرات کو صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک البرکہ پیلس کے چکر سے ملٹری پریڈ اسکوائر تک لین کے دونوں طرف گاڑیوں کو پارک کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ اس ضمن میں آر او پی کی طرف سے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں رائل عمان پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے 51 ویں قومی دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر جمعرات 18 نومبر 2021 کو المرتضیٰ کیمپ میں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک البرکہ پیلس کے گول چکر سے ملٹری پریڈ اسکوائر تک لین کے دونوں طرف گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی ہوگی ، ڈرائیوروں حضرات عوامی مفاد کی خدمت میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ عمان کے نیشنل ڈے کو عیدالوطنی کا نام بھی دیا جاتا ہے ، رواں قومی دن 18-نومبر کو منایا جائے گا ، اس موقع پر ملک کو سجانے کا کام جاری ہے جب کہ مرکزی تقریب مسقط میں ہوگی ، عمان جنوب مغربی ایشیامیں ایک ملک ہے جو جنوب مشرقی جزیرہ نمائے عرب پرواقع ہے ، اس کا دفتری نام سلطنت عمان ہے ، اس کی سرحدیں شمال مغرب میں متحدہ عرب امارات سے ملتی ہیں ، مغرب میں سعودی عرب سے جب کہ جنوب مغرب میں اس کی سرحدیں یمن سے ملتی ہیں ، سلطنت عمان کا دار الحکومت مسقط ہے ، اس کا ساحل جنوبی اور مشرقی بحر ِ عرب اورشمال مشرقی علاقے میں خلیج ِ عُمان تک پھیلا ہوا ہے۔  

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں