عمان کا نیا شہر آباد کرنے کا اعلان

خلیجی ملک اپنی معیشت کو فروغ دینے کے لیے دو فری زون قائم کرے گا

Sajid Ali ساجد علی منگل 4 جولائی 2023 15:22

عمان کا نیا شہر آباد کرنے کا اعلان
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 جولائی 2023ء ) عمان نے دو فری زونز کے ساتھ نیا اقتصادی شہر قائم کرنے کا اعلان کردیا، خزائن اکنامک سٹی کی نگرانی پبلک اتھارٹی برائے اسپیشل اکنامک زونز اور فری زونز کرے گی۔ دی نیشنل نیوز کے مطابق عمان ایک نیا اقتصادی شہر اور دو اقتصادی فری زون قائم کرے گا کیونکہ سلطنت اپنی معیشت کو فروغ دینا چاہتی ہے، عمان کے سلطان ہیثم نے جنوبی البطینہ گورنری میں خزائن اکنامک سٹی کے قیام کے لیے دو شاہی فرمان جاری کیے، جب کہ دوسرے فرمان میں خزائن اکنامک سٹی کے اندر دو فری زونز کے قیام کا کہا گیا ہے، خزائن اکنامک سٹی کی نگرانی پبلک اتھارٹی برائے اسپیشل اکنامک زونز اور فری زونز کرے گی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمان لاجسٹک کمپنی خزائن اکنامک سٹی اور اس میں قائم کیے جانے والے دو فری زونز کی آپریٹنگ پارٹی ہوگی، اس میں یہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ خزائن اکنامک سٹی کمپنی خزائن اکنامک سٹی اور اس میں قائم دو فری زونز کی ڈویلپر ہوگی۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ عمان کی معیشت مضبوط بنیادوں پر ہے کیونکہ وہ اپنے معاشی تنوع کے اقدامات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، تیل کی سازگار قیمتوں اور مالیاتی اصلاحات سے اس وقت مضبوط ہوا جب افراط زر باقی ہے، خلیجی ملک نے اکتوبر میں ایک تین سالہ مالی استحکام پروگرام شروع کیا تاکہ وبائی مرض کورونا سے پیدا ہونے والی سست روی سے سلطنت کی معاشی بحالی کی رفتار میں اضافہ ہو اور ملک کے مالیاتی شعبے کی ترقی میں مدد ملے۔

معلوم ہوا ہے کہ سلطنت نے اپنی معیشت کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اپنے GCC پڑوسیوں کے ساتھ معاہدوں پر بھی دستخط کیے، جن میں عمان کو متحدہ عرب امارات سے جوڑنے والا 3 بلین ڈالر کا ریلوے نیٹ ورک اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے ساتھ 320 ملین ڈالر کا انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ شامل ہے۔ اپریل میں فِچ ریٹنگز نے عمان کے لیے اپنے آؤٹ لک کو مستحکم سے مثبت کر دیا اور اپنی "BB" ریٹنگ کی توثیق کی کیونکہ تیل کی زیادہ آمدنی اور عوامی قرضوں میں کمی کی وجہ سے ملک کے مالیات مضبوط ہوئے، ریٹنگ ایجنسی نے اس وقت کہا کہ مثبت نقطہ نظر اس نظریے کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت مالی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں