قطر میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس کے مریضوں کی گنتی میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا
24 گھنٹوں کے دوران 951 نئے کیسز سامنے آ گئے، کورونا مریضوں کی مجموعی گنتی 17,142 ہو گئی
محمد عرفان بدھ 6 مئی 2020 16:47
(جاری ہے)
وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب تک مقامی اور تارکین وطن کے مجموعی طور پرایک لاکھ سے زائد ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔
مملکت میں جو کورونا کے مریضوں کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یہ کیسز کے بلند ترین سطح پر ہونے کی نشانی ہے۔اس کے بعد آہستہ آہستہ مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی نظر آئے گی۔ واضح رہے کہ قطری حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر 17 مارچ کو مساجد کی وقتی بندش اور ان میں نماز پنجگانہ و نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی تھی۔ مملکت میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تمام غیر ضروری دُکانیں بند کروا دی گئی ہیں، اس کے علاوہ کیفے اور تفریحی آؤٹ لیٹس کھولنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ جو دُکانیں کھُلی رکھی گئی ہیں، ان کے اوقات بھی صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ ان اوقات کے علاوہ کسی کو دُکان کھلنے رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ البتہ فارمیسیز، کریانہ سٹورز اور ڈلیوری سٹورز پر اوقات کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر میں کورونا وائر س کا سب سے بڑا نشانہ مزدور طبقہ بن رہا ہے۔ ایمنسٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق مملکت میں سینکڑوں مزدور کورونا وائرس کے باعث ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قطری حکمران خاندان کے فرد کو منی لانڈرنگ پر 20 سال قید و جرمانہ
قطر سے پاکستانیوں نے 2023ء میں ایک ارب ڈالر آبائی وطن بھیجے
قطر ایئرویز کی فلائیٹ میں دورانِ پرواز خاتون مسافر انتقال کرگئی
کراچی سے قطر کیلئے بک کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد
قطرایئرویز کا 18 نئے مقامات کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ
قطر میں دوران ڈرائیونگ فون کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ
قطر ایئرویز کے مسافروں کیلئے دوحہ ایکسپو میں مفت انٹری کا اعلان
قطر نے ورک ویزہ کیلئے نئی شرط عائد کردی
قطر کا سڑکوں پر آٹومیٹک ریڈار سسٹم نصب کرنے کا اعلان
ایکسپو 2023ء دوحہ کیلئے ہیا کارڈ پر قطر انٹری کی اجازت
خلیجی ممالک میں بھی پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریبات
قطر میں مہم جُو کی زمین سے 185 میٹر بلندی پر بندھی رسی پر چہل قدمی
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری