قطر اور کویت میں یومیہ کورونا کیسز کے تمام گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

خلیجی ممالک میں وباء کے روزانہ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ‘ قطر نے بغیر ویکسی نیشن والے افراد کے مالز اور ریسٹورنٹس میں داخلے پر پابندی لگا دی

Sajid Ali ساجد علی پیر 10 جنوری 2022 13:35

قطر اور کویت میں یومیہ کورونا کیسز کے تمام گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
دوحہ ( اُردو پوائںٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جنوری 2022ء ) قطر اور کویت میں یومیہ کورونا کیسز کے تمام گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ‘ خلیجی ممالک میں وباء کے روزانہ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ‘ قطر نے بغیر ویکسی نیشن والے افراد کے مالز اور ریسٹورنٹس میں داخلے پر پابندی لگا دی ۔ عرب نیوز کے مطابق کویت اور قطر میں رپورٹ کردہ روزانہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی شرح بالترتیب 2021ء اور 2020ء کے موسم گرما میں ریکارڈ کی گئی پچھلی بلند ترین شرح سے بڑھ چکے ہیں ، کویت میں اتوار کے روز کورونا کے 2,999 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جو کہ لگاتار چوتھے دن پچھلے سال جولائی میں رپورٹ ہونے والے 1,993 کیسز سے زیادہ تھی جب کہ کویت نے 2021ء کی آخری سہ ماہی کے دوران روزانہ 50 سے بھی کم کیسز دیکھے تھے۔

اسی طرح قطر نے ہفتے کے روز 3,487 نئے کیسز رپورٹ کیے ، جو کہ اس سے پہلے مئی 2020ء میں دیکھے گئے بلند ترین 2,355 کیسز سے تقریباً 10 فیصد زیادہ ہیں ، جس کے پیش نظر گھریلو اجتماعات کو ویکسی نیشن کرانے والے 10 افراد تک محدود کرتے ہوئے قوانین کو دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے ، جن میں ویکسین نہ لگوانے والے لوگوں کو مالز اور ریسٹورنٹس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے جب کہ کچھ تجارتی اداروں کے لیے ملازمین کی حد کو کم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ قطر کے اسکولوں نے کم از کم 27 جنوری تک فاصلاتی تعلیم کو دوبارہ متعارف کرایا ہے جب کہ ملک کے ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر حکام پر دباؤ کو دور کرنے کے لیے بدھ کے روز مسافروں اور کچھ علامتی لوگوں پر زور دیا کہ وہ تیز رفتار اینٹیجن ٹیسٹ کریں ، جن پر پی سی آر ٹیسٹ کی بجائے لیبارٹری میں کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، ایک نیا 10 لین ڈرائیو تھرو پی سی آر ٹیسٹنگ اسٹیشن بھی کھولا گیا ہے تاکہ ایک دن میں 5,000 لوگوں کا نمونہ لیا جا سکے۔

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں