قطر میں سیاحت کے فروغ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

دنیا بھر سے خلیجی ملک آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 231.5 فیصد اضافہ ہوگیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 8 جون 2023 16:21

قطر میں سیاحت کے فروغ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 جون 2023ء ) دنیا بھر سے قطر آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 231.5 فیصد اضافہ ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق قطری سیاحت کے شعبے نے سال بہ سال سیاحوں کی تعداد میں 231.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے، جس سے اپریل 2023ء میں خلیجی ملک آنے والی سیاحوں کی کل تعداد تقریباً 3 لاکھ 24 ہزار 374 سے زائد رہی، ماہانہ بنیادوں پر یہ تعداد 2022ء کے اسی مہینے کے مقابلے میں 25.1 فیصد زیادہ تھی۔

پلاننگ اینڈ سٹیٹسٹکس اتھارٹی نے "قطر کے ماہانہ شماریات" بلیٹن کا 112 واں شمارہ جاری کیا ہے، اس میں اتھارٹی نے کہا کہ کل سیاحوں کا 46 فیصد سب سے زیادہ سیاح یورپ سے آئے، جہاں تک بندرگاہ کی قسم کے لحاظ سے وزیٹرز کی آمد کا تعلق ہے تو ایئر کے ذریعے آنے والوں کی کل تعداد کے 53 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ فیصد ہے۔

(جاری ہے)

جہاں تک بینکنگ سیکٹر کا تعلق ہے رو کُل براڈ منی سپلائی (M2) نے اپریل 2023ء کے دوران تقریباً 696 بلین قطری ریال ریکارڈ کیا، جو اپریل 2022ء کے مقابلے میں 9.0 فیصد کا سالانہ اضافہ ہے جب کہ کمرشل بینک ڈپازٹس سمیت نقد مساوی اپریل 2023ء کے دوران 964 بلین قطری ریال تک پہنچ گئے اور اعداد و شمار میں اپریل 2022ء کے مقابلے میں 0.8 فیصد کا سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب ڈیپازٹس تقریباً 956 بلین قطری ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ فروخت شدہ جائیدادوں کی کل تعداد اور قیمت میں بالترتیب 53.8 فیصد اور 23.4 فیصد کی ماہانہ شرح سے (مارچ 2023ء کے مقابلے) اور 52.4 فیصد اور 56.6 فیصد کی سالانہ شرح سے (اپریل 2022ء کے مقابلے میں) میں کمی درج کی گئی جب کہ 30.5 فیصد (مارچ 2023ء کے مقابلے) کی ماہانہ شرح سے تجارت کیے گئے حصص کی قدر میں کمی کے ساتھ ساتھ مارکیٹ جنرل انڈیکس پوائنٹس میں 0.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں