ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کر دیا
ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر 6 بیلسٹک میزائل داغے گئے، عراق میں بھی امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیے جانے کی اطلاعات
محمد علی
پیر 23 جون 2025
21:49

(جاری ہے)
خلیج ٹائمز کے مطابق قطر نے ہنگامی طور پر اپنے ملک کی فضائی آمد و رفت معطل کرنے کا اعلان کیا۔
اس حوالے سے قطری حکام کا کہنا ہے کہ خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث رہائشیوں اور مسافروں کی حفاظت کیلئے فضائی آمد و رفت معطل کر دی گئی، یہ فیصلہ عارضی ہے، خطے کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، قطر میں رہنے والے ہر شخص کی حفاظت ہمیں انتہائی عزیز ہے۔ قطر کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد کچھ دیر بعد ہی قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کر دیا گیا۔ جبکہ قطر کے بعد متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے اپنی فضائی حدود بند کر دی۔ قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد دونوں خلیجی ممالک نے ہنگامی طور پر فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب امریکہ نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں قیام کا مشورہ دے دیا، امریکی ایڈوائزری پر اپنے ردعمل میں خلیجی ملک نے سکیورٹی مستحکم ہونے کی یقین دہانی کرادی۔ العربیہ نیوز کے مطابق قطر میں امریکی سفارت خانے نے پیر کے روز خلیجی ملک میں مقیم اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک محفوظ مقام پر پناہ لیں، اس ضمن میں قطر میں شہریوں کو بھیجی جانے والی ای میل میں اور امریکی سفارت خانے نے کہا کہ "بہت زیادہ احتیاط کے ساتھ ہم امریکی شہریوں کو اگلی اطلاع تک پناہ گاہ میں رہنے کی سفارش کرتے ہیں۔ اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے قطر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اس کی سکیورٹی کی صورتحال مستحکم ہے، وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصار کا کہنا کہ امریکی سفارت خانے کی ایڈوائزری میں کسی خاص خطرے کی موجودگی کی نشاندہی نہیں کی گئی، تاہم قطر اپنے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے کہا ہے کہ اس کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے نے اس کی مسلح افواج کے لیے جائز اہداف کا دائرہ بڑھا دیا ہے، ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسلامی جمہوریہ کے خلاف اسرائیل کی فوجی مہم میں شامل ہونے کے لیے "جواری" قرار دیا، اس کے جواب میں امریکہ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بیرون ملک اپنے شہریوں کے لیے دنیا بھر میں احتیاط کا سکیورٹی الرٹ بھی جاری کیا۔ ایک بیان میں امریکیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ’وہ زیادہ احتیاط برتیں اور بیرون ملک امریکی شہریوں اور مفادات کے خلاف ممکنہ مظاہروں سے خبردار رہیں‘، علاوہ ازیں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اسرائیل ایران تنازعہ کی وجہ سے ہوائی سفر میں رکاوٹوں اور مشرق وسطیٰ میں فضائی حدود کی بندش کی بھی نشاندہی کی گئی۔متعلقہ عنوان :
دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں

ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کر دیا

امریکہ کا قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں قیام کا مشورہ

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات‘ سرمایہ کاری کی دعوت دیدی

قطری حکمران خاندان کے فرد کو منی لانڈرنگ پر 20 سال قید و جرمانہ

قطر سے پاکستانیوں نے 2023ء میں ایک ارب ڈالر آبائی وطن بھیجے

قطر ایئرویز کی فلائیٹ میں دورانِ پرواز خاتون مسافر انتقال کرگئی

کراچی سے قطر کیلئے بک کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد

قطرایئرویز کا 18 نئے مقامات کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

قطر میں دوران ڈرائیونگ فون کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ

قطر ایئرویز کے مسافروں کیلئے دوحہ ایکسپو میں مفت انٹری کا اعلان

قطر نے ورک ویزہ کیلئے نئی شرط عائد کردی

قطر کا سڑکوں پر آٹومیٹک ریڈار سسٹم نصب کرنے کا اعلان
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
دبئی میں جعلی پولیس بن کر لوٹنے والے 5 ایشیائی باشندوں کو قید کی سزا
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت
-
شیخ حمدان کا بغیر کسی پروٹوکول دبئی مال کا دورہ
-
پاکستان اور یو اے ای کا معاہدہ، مخصوص پاسپورٹ پر ویزہ کی شرط ختم
-
دبئی میں بڑے پیمانے پر ویزہ فراڈ میں ملوث 21 افراد کو سزائیں
-
دبئی میں غیرقانونی بیڈ سپیس اور تقسیم شدہ کمروں کیخلاف کریک ڈاؤن
-
ایران اسرائیل سیزفائر؛ کویت، یواے ای، قطر، بحرین میں فضائی آپریشن بحال
-
ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کر دیا
-
امریکہ کا قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں قیام کا مشورہ
-
عمان ذاتی آمدن پر ٹیکس لگانے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا
-
اسرائیل کا جنگ کیلئے فنڈز کا مطالبہ، اماراتی مشیر نے کھری کھری سنادیں