سعودیہ میں کرپشن اور بدانتظامی میں ملوث افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

ججوں سمیت درجنوں سرکاری ملازمین گرفتار، ایک جج بوگس چیک جاری کرنے کے عوض رشوت وصول کرتا پایا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 11 جون 2021 10:56

سعودیہ میں کرپشن اور بدانتظامی میں ملوث افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جون2021ء ) سعودی عرب میں کرپشن اور بدانتظامی میں ملوث افرادکے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد سرکاری عہدے دار پکڑے گئے ہیں جن میں دو ججوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی اینٹی کرپشن کمیشن نے بتایا ہے کہ گذشتہ ایام کے دوران متعدد فوجداری، انتظامی اور مالی بدعنوانی کے متعدد مقدمات کی تحقیقات کا آغازکر دیا گیا ہے۔

ان مقدمات میں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔وزارت داخلہ ، وزارت خزانہ ، وزارت انصاف اور وزارت ماحولیات ، پانی و زراعت کے تعاون سے ایک سو ملین ریال کی رقم کی فراہمی کی ایک ڈیم میں 32 جائیدادوں کے معاوضے کے طور پر ادائیگی روکی گئی ہے۔ اس کیس میں اپیل جج کو معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جج پر بھوگس چیک جاری کرنے اور ان کے عوض رشوت وصول کرنے کاالزام ہے۔

اس کیس میں 12 سرکاری ملازمین بھی ملوث پائے گئے ہیں۔دوسرے کیس میں زکوٰة، ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے 12مقامی باشندوں اور ایک خلیجی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر ایک سرحدی گذرگاہ سے غیرقانونی طور پر تمباکو کی مملکت منتقلی کی کوشش کا الزام ہے۔ ملزمان نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی کہ کنٹینر میں فرنیچر لایا گیا ہے۔ملزمان نے خلیجی ایجنٹ کو20 لاکھ ریال میں سے 9 لاکھ 20 ہزار ریال ادا کردیے تھے۔

انسداد بدعنوانی کمیشن نے وزارت داخلہ کے تعاون سے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے جیل خانہ جات میں کام کرنے والے ایک اکاوٴنٹنٹ کو حراست میں لیا ہے۔وہ قیدیوں کو ممنوعہ چیزیں جیل کے اندر لانے کے عوض ان سے رشوت وصول کرنے میں ملوث ہے۔ ملزم نے غیرقانونی طور پرجمع کی گئی بیس لاکھ ریال کی رقم بھی قبضے میں لے لی ہے اور ملزم کے ساتھ تعاون کے الزام میں اس کی بیوی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ایک کیس میں ایک انتظامی عدالت کے جج کو بین الاقوامی سفری ٹکٹوں کے اجرا میں غیرقانونی طور پر تعاون کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے اس دھندے کے لیے 25 لاکھ ریال رشوت وصول کی تھی۔پانچویں کیس میں ایک یونیورسٹی کے ملازم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس نے اپنے رشتہ داروں سے وابستہ تجارتی اداروں کو براہ راست خریداری کے ذریعے 17 منصوبوں کے لیے21 لاکھ 66 ہزارکی رقم غیرقانونی طور پر دلوائی تھی۔چھٹے کیس میں کمپنی کے ایک ملازم کے ذریعے کمپنی کے مالک سے ایک ملین چھ لاکھ ریال کی رقم حاصل کرنے پر انتظامی عدالت کے اپیل جج کو معطل کرنے کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں