ابو ظہبی پولیس نے ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے والوں کو بُری خبر سُنا دی

ایمبولینسز اور پولیس کی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے والوں یا اُن کا راستہ روکنے والوں کو بھاری جرمانہ ہو گا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 28 جون 2019 16:35

ابو ظہبی پولیس نے ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے والوں کو بُری خبر سُنا دی
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین- 28جُون 2019ء) ابوظہبی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ جو ڈرائیورز ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہیں دیتے، اُن کے خلاف موٴثر کارروائی شروع کی جائے گی۔ اس سلسلے میں یکم جولائی سے اس ٹریفک خلاف ورزی میں مرتکب افراد کو تین ہزار درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہت سے ڈرائیورز ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے مخصوص لین میں گاڑی چلا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ایمبولینسز اور پولیس گاڑیوں یعنی ایمرجنسی سروس کی گاڑیوں کو راستہ نہ دینا یا اُن کا راستہ روکنا ایک غیر مہذب طرزِ عمل ہے۔ کیونکہ ایمرجنسی گاڑیوں کو فوری طور پر جلد سے جلد کسی حادثے یا افسوس ناک واقعے والے مقام پر پہنچنا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

مگر کچھ ہٹ دھرم ڈرائیورز کے باعث اُنہیں منزلِ مقصود پر پہنچنے میں دیر ہو جاتی ہے۔ اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2019سے اگر کوئی ڈرائیور ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے مخصوص لین میں ڈرائیونگ کرتا پایا گیا تو اس خلاف ورزی پر اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

س خلاف ورزی پر اُسے ایک ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا، اس کے ڈرائیونگ لائسنس پر 6 بلیک پوائنٹس کا اندراج ہو گا۔ جبکہ گاڑی بھی 30 دِن کے لیے سرکاری طور پر ضبط کر لی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی گاڑیوں کا راستہ روکنے پر تین ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا۔ چھ بلیک پوائنٹس اور تیس دِن کے لیے گاڑی کی ضبطی کی سزا بھی بھُگتنا ہو گی۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں