ابوظبی میں دوران ڈرائیونگ حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے والوں کی شامت آ گئی

اماراتی ریاست میں اس ٹریفک خلاف ورزی پر 22 ہزار سے زائد افراد کو جرمانے ہو گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 22 جولائی 2020 18:02

ابوظبی میں دوران ڈرائیونگ حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے والوں کی شامت آ گئی
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2 جولائی 2020ء) ابوظبی میں ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں کے خلاف پولیس بھرپور انداز سے ایکشن میں آ گئی ہے۔رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس سنگین ٹریفک خلاف ورزی پر 22 ہزار سے زائد افراد کو جرمانے کیے جا چکے ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق محکمہ ٹریفک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے 30جون 2020تک ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 22 ہزار 162 افراد کو جرمانے کیے گئے ہیں۔

جو ڈرائیورز حفاظتی بیلٹ باندھے ڈرائیونگ کرتے پائے گئے، ان پر فی کس کے حساب سے 400 درہم کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ محکمہ ٹریفک کی جانب سے ڈرائیورز اور مسافروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے تحفظ اور بقا کی خاطر سفر کے دوران سیٹ بیلٹ ضرور باندھیں، اسی میں ان کی بھلائی اور مفاد ہے۔

(جاری ہے)

سیٹ بیلٹ کے استعمال کی صورت میں اگر خدانخواستہ ٹریفک حادثہ پیش آ بھی جائے تو جانی نقصان کا خدشہ کم سے کم رہ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ابوظبی میں اب گاڑی کم رفتار سے چلانے پر بھی جرمانہ ہو گا۔ ابوظبی پولیس کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ جو ڈرائیور بائیں لین یا سپیڈ لین میں سست رفتاری سے گاڑی چلاتے ہیں، ان پر چار سو درہم کا جرمانہ عائد ہو گا۔ کیونکہ وہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑیوں کے لیے مسئلہ پیداکرتے ہیں۔ اگر کسی کو کم رفتار سے گاڑی چلانی ہو گی تو اسے دائیں جانب والی لین میں رہنا ہوگا۔

کیونکہ بائیں جانب والی لین زیادہ رفتار والی گاڑیوں کے لیے مخصوص ہے۔ اکثر ڈرائیور سپیڈ لین میں ہلکی رفتار سے گاڑی چلاتے ہیں ، جس کے باعث پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑیوں کو گزرنے کا راستہ نہیں مل پاتا۔ اگر کوئی ڈرائیور کم رفتار سے بائیں لین یعنی سپیڈ لیں میں گاڑی چلا کر پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو گزرنے کا موقع نہیں دے گا، تو اس پر ٹریفک جرمانہ عائد ہو گا۔

بائیں لین اوور ٹیک کرنے والی گاڑیوں کے لیے مخصوص ہے، اس پر کم رفتار سے گاڑی چلانا دوسروں کے لیے اوور ٹیکنگ میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔ پولیس کی جانب سے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بائیں لین میں سست رفتار سے گاڑی چلانا کس قدر خطرناک اور ٹریفک رولز کے خلاف ہے جو کسی مہلک حادثے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اس خلاف ورزی کی سرویلنس کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے اور اس کے مرتکب افراد پر چار سو درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا جا رہا ہے۔ 

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں