شارجہ: امارات روڈ پر فوجی اہلکاروں کی کار کو خوفناک ٹریفک حادثہ

حادثے میں ایک اہلکار جاں بحق، 4 شدید زخمی ہو گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 12 جنوری 2019 12:24

شارجہ: امارات روڈ پر فوجی اہلکاروں کی کار کو خوفناک ٹریفک حادثہ
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری 2019ء) ایمریٹس روڈ پر اماراتی فوجیوں کی ایک کار کو خوفناک حادثہ پیش آ گیا۔ جس میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ دوپہر پونے دو بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹویوٹا کیمرے میں تھوڑی دیر بعد آگ بھڑک اُٹھی جس میں گاڑی کو جلا کر راکھ بنا دیا۔

تاہم ریسکیو حکام کی بروقت کارروائی کے باعث آگ بھڑکنے سے پہلے ہی کار میں پھنسے زخمی اہلکاروں کو باہر نکال لیا گیا تھا۔ فوجی اہلکاروں کی یہ گاڑی عجمان جا رہی تھی کہ اچانک تیز رفتاری کے باعث قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک کنارے نصب کنکریٹ بیریئر سے جا ٹکرائی ، اور پھر کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی دُور جا گِری۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم اُن میں سے ایک راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

باقی زخمیوں کا القاسمی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ شارجہ پولیس کے ٹریفک اینڈ پٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل خالد محمد الکی نے حادثے کے بعد اپنا ردِعمل دیتے ہوئے عوام اور خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے اپنی اور دُوسروں کی جانوں کو محفوظ بنائیں ۔ حد رفتار سے تجاوز کرنا موت کو دعوت دینا ہے ۔ امارات میں سب سے زیادہ حادثات تیز رفتاری کی وجہ سے ہی ہوتے ہیں، جن میں ہر سال سینکڑوں افراد زندگی جیسی عظیم نعمت سے محروم ہو جاتے ہیں۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں