
Paikar Sharm O Haya Hazrat Usman Zulnurain Ra - Article No. 947

پیکر شرم وحیا حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ - تحریر نمبر 947
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی والدہ ارویٰ تھیں اور نانی ام حکیم البیضاء بنت عبدالمطلب تھیں جو کہ نبی کریمﷺ کی پھوپھی تھیں۔ ام حکیم اور عبداللہ بن عبدالمطلب جڑواں پید اہوئے تھے۔
جمعہ 3 جولائی 2015
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی والدہ ارویٰ تھیں اور نانی ام حکیم البیضاء بنت عبدالمطلب تھیں جو کہ نبی کریمﷺ کی پھوپھی تھیں۔ ام حکیم اور عبداللہ بن عبدالمطلب جڑواں پید اہوئے تھے۔ یوں رسول کریمﷺ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی والدہ کے ماموں زاد بھائی تھے۔ حضرت عثمان سابقون الاولون میں سے تھے اور نبی کریمﷺ کی دو صاحبزادیاں حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا یکے بعد دیگرے ان کے نکاح میں آئیں اسی لئے آپ کو ذوالنورین کہا جاتا ہے۔ حضرت رقیہ سے حضرت عثمان کا ایک بیٹا عبداللہ نامی پیدا ہوا جو تقریبأٴ چھ سال کی عمر میں وفات پاگیا۔ جنگ بدر کے موقع پر حضرت رقیہ کی بیماری کے باعث نبی کریمﷺ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو ان کے پاس رہنے کی ہدایت فرمائی تاہم آپﷺ نے حضرت عثمان کو بدر کے غنائم سے دیگر مجاہدین کے برابر حصہ بہرہ وہ فرمایا۔
اس کے بعد آپﷺ نے اپنی دوسری صاحبزادی حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا نکاح حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے کردیا اور ان کامہر بھی وہی تھا جو حضرت رقیہ کیلئے مورر ہوا تھا۔
حضرت ام کلثوم کا انتقال 9ھ میں ہوا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنی شہادت سے پہلے چھ کبار صحابہ کی ایک کمیٹی بنادی تھی جس میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے ان میں سے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے اپنی رائے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حق میں دے دی اور حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے اپنا اختیار حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو دے دیا۔ حضرت ععد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے اپنا حق اختیار حضرت عبدا لرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے سپرد کر دیا، پھر حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بھی خلافت سے دستبر دار ہوگئے اور نامزدگی کا معاملہ انہیں تفقیض ہوا تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے گفت وشنید کے بعد انہوں نے مسجد نبوی میں سب کے سامنے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر ان کی بیعت کرلی، پھر ان کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ اور تمام حاضرین نے بیعت کر لی۔
حضرت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت میں معاملات کے فیصلے اور اجزاء احکام کی ضرورت پیش آتی تو حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی خدمات حاصل کی جاتیں۔ امیر المومنین نے حد جاری کرنے اور قبیح جرائم پر سزا دینے کے فرائض کئی بار حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سپرد فرمائے۔ طرابلس لیبیا کی فتح کے لئے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے جو لشکر بھیجا اس میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے۔ 35ھ میں محاصرہٴ عثمانی کے دوران آپ ﷺ تلاوت قرآن فرما رہے تھے کہ باغیوں نے عقب سے دیوار پھاند کر حضرت عثمان کو شہید کر دیا (رضی اللہ عنہم ورضوعنہ)۔
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
خاتونِ جنت حضرت سیّدہ فاطمة الزہرا
-
اُمّ الموٴمنین حضرت سیّدہ خدیجة الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہما
-
امیر المومنین شیر خداحضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
-
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا
-
خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنی
-
رحمت جہاناں بہترین نمونہ سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
-
رحمت اللعالمینﷺ کی تشریف آوری
-
خاتون جنت
-
خاتونِ جنت حضرت سیّدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا
-
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ
-
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
-
عمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہ (644ء586ء)
-
اُمّ الموٴمنین حضرت سیّدہ خدیجةُ الکبریٰ
-
پیکر شرم وحیا حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ
-
موسیٰ علیہ السلام (1300قبل مسیح)
اہم اسلامی معلومات
کلمے حج آیت الکرسی تراویح شب قدر اعتکاف محرم صدقہ زکوٰۃ فطرانہ وتر اور دعائے قنوت تہجدRamadan 2021 Timings - Lahore - Karachi - Islamabad - Rawalpindi - Faisalabad - Multan - Peshawar - Quetta - Sialkot - Gujranwala - HyderabadSite Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.