
Syedna Bilal RA Ki Azaadi - Article No. 1025

سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی آزادی - تحریر نمبر 1025
حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ امیہ بن خلف حجمی کے غلام تھے۔ حضرت بلال کے والد کا نام رباح اور والدہ کا نام حمامہ تھا اور وہ بھی امیہ کے غلام تھے۔ امیہ بن خلف بہت دولت مند آدمی تھا اس کے کئی بیٹے اور بارہ غلام تھے۔ لیکن وہ حضرت بلال کو سب سے زیادہ چاہتا تھا اور اس نے ان کو اپنے بت خانے کا نگران بنا رکھا تھا
جمعہ 20 مئی 2016
اللہ تعالیٰ نے جب حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایمان کی دولت سے مالا مال کیا تو وہ بت خانے میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کیا کرتے۔ دوسرے تمام لوگ بتوں کو سجدہ کرتے لیکن حضرت بلال اللہ تعالیٰ کی عبادت کیا کرتے تھے۔ جب امیہ کو اس کی خبر ہوئی تو وہ غصے کی حالت میں آیا اور پوچھنے لگا کیا تم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کو سجدہ کرتے ہو؟ حضرت بلال نے جواب دیامیں اس اللہ کو سجدہ کرتا ہوں جو ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔
امیہ اس بات پر آگ بگولا ہوگیا اور آپ پر تشدد کرنے لگا۔
جب سورج نصف النہار پر آجاتا اور گرمی کی تپش سے زمین تنور کی مانند گرم ہو جاتی تو حضرت بلال کو مکہ مکرمہ کے کھلے میدان میں لے جایا جاتا اور ننگا کر کے گرم تپتی ریت پر سخت دھوپ میں ہاتھ پاوٴں باندھ کر ڈال دیا جاتا۔ اور ایسے گرم پتھر کہ جن پر گوشت بھن جائے ان کے سینہ مبارک، پشت اور پہلو پر رکھے جاتے۔ پھر جسم پر گرم گرم ریت ڈالی جاتی اور سخت تکلیف دی جاتی۔ لیکن تمام تکالیف کے باوجود حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زبان مبارک پر احد احد کے الفاظ جاری ہوتے یعنی میں اللہ وحدہ لا شریک کی عبادت کرتا ہوں۔ کبھی آپ کو کانٹوں پر کھینچتے یہاں تک کہ کانٹے ان کے گوشت پوست میں سے گزرتے اور ان کی ہڈیوں کو لگتے مگر آپ احد احد پکارتے۔
ایک دفعہ امیہ بن خلف حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر بے پناہ تشدد کر رہا تھا اور کہتا جاتا ”تو کہہ میں لات و عزیٰ پر ایمان لایا“۔ حضرت بلال نے فرمایا ”میں لات اور عزیٰ سے بے زار ہوا“۔ امیہ بن خلف غصے سے لال پیلا ہوگیا اور حضرت بلال کے سینہ پر بیٹھ کر آپ کا گلا گھونٹنے لگا۔ یہاں تک کہ حضرت بلال بے حس و حرکت ہوگئے۔ صبح سے لے کر شام تک آپ بے ہوش پڑے رہے۔ اس کے بعد جب ہوش میں آئے تو امیہ بن خلف نے کہا ”کہو میں لات اور عزیٰ پر ایمان لایا“۔ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آسمان کی طرف اشارہ کیا اور پھر احد احد کہا۔
ایک روز حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سخت اذیت دی جا رہی تھی اور انہیں تپتے ہوئے پتھروں پر لٹایا ہوا تھا۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس طرف سے گزرے۔ حضرت بلال کو اس حال میں دیکھا تو بے تاب ہوگئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ حضرت ابوبکر نے حضرت بلال پر ہونے والے ظلم و تشدد کا ذکر حضور ﷺ سے کیا تو آپ علیہ الصلوٰة والسلام کی چشم ہائے اطہر اشک بار ہوگئیں۔
حضرت بلال پر ایک دن امیہ بن خلف بے انتہا تشدد کر رہا تھا۔ حضرت ابوبکر صدیق نے دیکھا تو امیہ سے فرمایا ”اے امیہ! اس غلام کو عذاب دینے سے تیرا کون سا کام درست ہوتا ہے؟ اللہ سے ڈر اور اس سے اپنا ہاتھ روک لے“۔ امیہ کہنے لگا ”میرا غلام ہے جسے میں نے اپنا مال دے کر خریدا ہے مجھے اسے کو سزا دینے کا حق حاصل ہے“۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ”وہ شخص جو کہتا ہے کہ اللہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں تو اس کو تکلیف دیتا ہے یہ کس قدر ظلم ہے جو تو اس پر روا رکھے ہوئے ہے“۔
امیہ کہنے لگا ”اے ابو قحافہ کے بیٹے! تم نے ہی اسے نقصان کے راستے پر ڈالا ہے اور بتوں کی عبادت سے روکا ہے۔ اور محمد (ﷺ) کے دین کی ترغیب دی ہے۔ اب اسے اس مصیبت سے تم ہی چھڑاوٴ ۔ اگر تمہارے دل میں اس کے لیے رحم ہے تو اسے مجھ سے خرید لو“۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس موقع کو غنیمت جانا اور فرمایا کہ میں حضرت بلال کے بدلے تمہیں ایک سفید نصرانی غلام اور دس اوقیہ سونا دیتا ہوں۔ امیہ نے منظور کر لیا اور پھر وہ ہنسنے لگا۔ حضرت ابوبکر صدیق نے پوچھا تو کیوں ہنستا ہے؟ کہنے لگا رب کعبہ کی قسم تو نے بہت نقصان اٹھایا۔ اگر تو مجھ سے اسے ایک درہم میں بھی خریدتا تو میں اسے بیچ دیتا۔ حضرت ابوبکر صدیق نے فرمایا اللہ پاک کی قسم! میں نے بہت ہی اعلیٰ سودا کیا ہے اگر تو مجھ سے اس ایک غلام کے بدلے میں میرا تمام مال طلب کرتا تو میں دے دیتا اور اس کو لے لیتا۔ یہ سن کر امیہ خاموش ہوگیا۔
حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور اپنی چادر مبارک سے ان کے جسم مبارک پر لگے ہوئے گرد و غبار کو جھاڑا۔ اور نیا لباس پہنا کر حضور ﷺکی خدمت اقدس میں لے گئے اور فرمایا” یا رسول اللہ ﷺ گواہ رہیے کہ میں نے بلال کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے آزاد کر دیا ہے“۔
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
خاتونِ جنت حضرت سیّدہ فاطمة الزہرا
-
اُمّ الموٴمنین حضرت سیّدہ خدیجة الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہما
-
امیر المومنین شیر خداحضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
-
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا
-
خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنی
-
رحمت جہاناں بہترین نمونہ سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
-
رحمت اللعالمینﷺ کی تشریف آوری
-
خاتون جنت
-
خاتونِ جنت حضرت سیّدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا
-
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ
-
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
-
عمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہ (644ء586ء)
-
اُمّ الموٴمنین حضرت سیّدہ خدیجةُ الکبریٰ
-
پیکر شرم وحیا حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ
-
موسیٰ علیہ السلام (1300قبل مسیح)
اہم اسلامی معلومات
کلمے حج آیت الکرسی تراویح شب قدر اعتکاف محرم صدقہ زکوٰۃ فطرانہ وتر اور دعائے قنوت تہجدRamadan 2021 Timings - Lahore - Karachi - Islamabad - Rawalpindi - Faisalabad - Multan - Peshawar - Quetta - Sialkot - Gujranwala - HyderabadSite Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.