
- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Umm Ul Momineen Syeda Umm E Salma Ra - Article No. 1006

اُم المومنین سیّدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا - تحریر نمبر 1006
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا وہ پہلی مسلمان خاتون ہیں جومکہ مکرمہ سے ہجرت کرکے مدینہ منورہ تشریف لائیں رسول اللہ ﷺ کی زوجہ مطہرہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کااصل نام ہنداورام سلمہ کنیت تھی۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے والد کانام سہیل اور والدہ کانام عاتکہ ہے۔
جمعرات 14 جنوری 2016
(جاری ہے)
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے پہلے شوہر ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت مشہور شاہسوار تھے۔
غزوہ بدراور وہ واحد میں آپ رضی اللہ عنہ نے شرکت فرمائی ۔ غزوہ احد میں بہادری سے لڑتے ہوئے انھیں زخم آئے اور انھیں زخموں کی وجہ سے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جمادی الثانی 4ہجری میں اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔حضرت ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نماز جنازہ رسول اللہہ ﷺ نے پڑھائی:
جب حضرت ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات ہوئی رسول اللہﷺ نے ان کی نمازجنازہ پڑھائی اور توتکبیریں کہیں۔ لوگوں نے پوچھا اے اللہ کے رسول ﷺ کیارسول اللہﷺ نے سہوایاایسا کیا؟ آپ ﷺ نے فرمایا ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تواس بات کے مستحق تھے کہ ان کے جنازے میں ہزارتکبیریں پڑھائی جاتیں۔
رسول اللہ ﷺ کاسیدہ اُسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکونکاح کاپیغام :
شوہر کی وفات کے بعد سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہابہت اداس اور غمگین رہنے لگیں۔ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بے مثال کردارااور اسلام کے لئے ان کی قربانیوں کودیکھتے ہوئے رسول اللہ ﷺ نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو نکاح کاپیغام بھیجا۔ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا نے آپ ﷺکوچندعذرپیش کے اورعرض کی کہ میں سخت غیور ہوں، میرے بچے ہیں اور میری عمرزیادہ ہے لیکن رسول اللہﷺ نے تمام عذر قبول فرمالئے۔
سیّدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی علمی خدمات:
سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کاشمار آپ ﷺ کی ان ازواج مطہرات میں ہوتاہے جنھیں علم حدیث سے بہت شغف تھا۔ اہل بیت اطہاررضی اللہ تعالیٰ عنھم سے متعلق سورہ احزاب کی آیات رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہی کے حجرہ شریف میں نازل ہوئیں۔ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی علمی اور دینی خدمات اتنی زیادہ ہیں کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کاشمارمحدثین کے تیسرے طبقے میں ہوتاہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا رسول اللہ ﷺ کی احادیث مبارکہ سننے کے لیے اپنی ذاتی کاموں کوبھی موخرفرمادیتی تھیں۔ ایک مرتبہ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بال بندھوارہی تھی کہ رسول اللہ ﷺ کے خطبہ کی آواز سنائی دی، آپ ﷺ فرمارہے تھے ” ایھاالناس“ (اے لوگو!) یہ سنتے ہی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کنگھی کرنے والی خاتون سے فرمایا ک بس بال باندھ دو۔ اس خاتون نے عرض کی ایسی بھی کیا جلدی ہے؟ ابھی تورسول اللہ ﷺ نے صرف “ایھاالناس“ فرمایاہے توآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے جواب دیاکہ کیاہم انسانوں میں شمار نہیں ہیں؟ یہ کہہ کرخود ہی بال باندھ کرکھڑی ہوگئیں اور خطبہ سننے میں مشغول ہوگئیں۔ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے شاگرد سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے شاگردوں میں حضرت اسامہ بن زیدرضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت سلیمان بن یساررضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت عبداللہ بن رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت سعید بن مسیّب رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت عروہ بن زبیررضی اللہ تعالیٰ عنہ، سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا شامل ہیں۔
سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی روایات :
محدثین کے مطابق سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی روایتوں کی تعداد 873ہے، جن میں سے احادیث صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں شامل ہیں۔ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا مفتیہ بھی تھیں، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے متعدد فتاویٰ جات موجودہیں۔
امّ المومنین سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات:
سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ازواج مطہرات میں سب سے آخر میں وفات پائی، وفات کے وقت آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی عمر 84برس تھی۔
سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی دوراندیشی :
صلح حدیبیہ کے موقع پر جب رسول اللہ ﷺ نے مشرکین مکہ کی تمام شرائط کومان کردس سال کے لئے صلح کامعاہدہ لکھاتومسلمان بہت دل گرفتہ ہوئے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ حکم نازل فرمایاکہ یہیں پرآپ سب اپنے اپنے جانوروں کی قربانیاں کرلیں، اللہ تعالیٰ تمھیں عمرے کااجرعطا فرمائے گا۔ رسول اللہ ﷺ نے سب مسلمانوں کوحکم دیا کہ وہ اپنے اپنے جانوروں کوذبح کردیں۔ ایسے موقع پرسیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہی تھیں جنھوں نے آپ ﷺ کومشورہ دیا کہ پہلے آپﷺ بڑھ کراپنے جانورکوذبح کریں۔ آپﷺ کے دیکھا دیکھی باقی لوگ بھی اپنے جانوروں کوذبح کرنے لگ جائیں گے۔ چنانچہ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مشورے کے مطابق آپ ﷺ نے اپنے جانور کو ذبح کیاتودیکھا دیکھی تمام صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین اپنے اپنے جانوروں کوذبح کرنے لگ گئے۔ یہ بات اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی دوراندیشی اور عقل وذہانت کی بہترین مثال ہے۔
Browse More Islamic Articles In Urdu

ولادت باسعادت مدینہ علم کا دروازہ۔مولا علی رضی اللہ عنہ
Wiladat Basadat Madina Ilam Ka Darwaza - Maula Ali RA

اٹھارہ ذی الحج شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
Shahadat Hazrat Usman RA

سکھائے کس نے اسماعیل کو آداب فرزندی
Sikhaye Kis Ne Ismail Ko Adaab e Farzandi

پیکر تسلیم و رضا سیّدنا ابراہیم علیہ السلام
Pekar Tasleem o Raza Syedna Ibrahim AS

پیارے آقاحضرت محمد ﷺکا حلیہ مبارک اور پیاری باتیں !
Piyare Aaqa Hazrat Mohammad SAW Ka Huliya Mubarak

اپنے پیارے نبی پاک ﷺ کی پاکیزہ زندگی میں ڈھل جا ئیں !
Apne Piyare Nabhi Pak SAW Ki Pakeeza Zindagi Main Dhaal Jayeen

حضرت سعد بن ربیع رضی اللہ تعالی عنہ
Hazrat Saad Bin Rabi RA

حضرت محمد ﷺ کی پاکیزہ زندگی اور آپ ﷺ آخری نبی
Hazrat Mohammad SAW Ki Pakeeza Zindagi

شریکِ حیات کو کیسے خوش رکھیں
Shareek e Hayat Ko kaise Khush Rakhain

معجزہ شق القمر
Mojza shaq ul qamar

حضرت علی رضی اللہ عنہ ۔ قسط نمبر 1
Hazrat Ali RA

ام الموٴمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
Umm Mul Momnin Hazrat Ayesha Siddiqua RA