Open Menu

Hajj Ke Paanch Din - Article No. 2222

Hajj Ke Paanch Din

حج کے پانچ دن - تحریر نمبر 2222

چوتھا دن،11/ذی الحجہ اور پانچواں دن12 ذی الحجہ 11ذی الحجہ کوتییوں شیطانوں کو کنکری مارنی ہے اس کا وقت سورج ڈھلنے کے بعد سے صبح صادق تک ہے لیکن سورج ڈو بنے کے بعد بلا عذر مکر وہ ہے۔

ہفتہ 11 اگست 2018

چوتھا دن،11/ذی الحجہ
11ذی الحجہ کوتییوں شیطانوں کو کنکری مارنی ہے اس کا وقت سورج ڈھلنے کے بعد سے صبح صادق تک ہے لیکن سورج ڈو بنے کے بعد بلا عذر مکر وہ ہے۔ جمرئہ اولی یعنی چھوٹے شیطان سے شروع کریں جومسجد خیف کے قریب ہے۔ سات کنکریاں پہلے کے طریقہ پر د عا پڑھ کے ماریں مگر قبلہ رو ہو کر۔ کنکری مار کر کچھ آگے بڑھ جائیں اور قبلہ رو ہاتھ اٹھا کر اس طرح دعا کریں کہ ہتھیلیاں قبلہ کی طرف رہیں۔

نہایت عاجزی و انکساری کے ساتھ درودشریف، دعا اور استغفار میں کم از کم بیس آیتیں پڑھنے کی مقدار تک مشغول رہیں۔ پھر جمرئہ وسطیٰ یعنی درمیانی شیطان پر جا کر رمی جمار اور دعا اسی طرح کریں پھر بڑے شیطان پر جا کر جس کو جمرئہ کبری اور جمرہ عقبہ بھی کہتے ہیں سات کنکری مار یں مگر وہاں ٹھہریں نہیں بلکہ فور اََپلٹ آئیں اور پلٹتے ہوئے دعا کریں۔

(جاری ہے)


پانچواں دن12 ذی الحجہ
12 ذی الحجہ کو بھی تینوں شیطانوں کو کنکری مارنی ہے اور اس کا وقت گیارہویں کی مثل بھی سورج ڈھلنے کے بعد سے ہے۔ بعض لوگ اس دن دوپہر سے پہلے ہی کنکری مار کر مکہ شریف چل دیتے ہیں یہ ہمارے اصل مذہب کے خلاف ہے صحیح نہیں۔ زوال کے بعد تینوں شیطان کو گیارہویں تاریخ کے مثل کنکری ماریں۔ پھر اگر چاہیں تو سورج ڈوبنے سے پہلے مکہ شریف کی طرف روانہ ہو جائیں کہ غروب کے بعد جانا معیوب ہے اور اگر تیرہویں کی صبح ہوگئی تو پھر کنکری مارے بغیر جانا جائز نہیں اگر جائے گا تو دم یعنی ایک قربانی کا کفارہ واجب ہوگا۔
اور تیرہویں کو کنکری مارنے کا وقت صبح سے سورج ڈوبنے تک ہے ۔مگر سے سورج ڈھلنے تک مکروہ ہے لہذا اگر کسی نے تیرھویں کو دوپہر سے پہلے کنکری ماری تو ادا ہو جائے گی لیکن زوال کے بعد مارنا سنت ہے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu