- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Khutba E Hajj Main Ummat E Muslima KO Ittehad Ki Talqeen - Article No. 3212
خطبہ حج میں امت مسلمہ کو اتحاد کی تلقین - تحریر نمبر 3212
گزشتہ دنوں دنیا بھر سے آئے لاکھوں فرزندان اسلام کو خطبہ حج دیتے ہوئے امام کعبہ الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے کہا کہ ”اسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق ہے ، اللہ غرور اور تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا
رانا اعجاز حسین چوہان جمعرات 15 اگست 2019
(جاری ہے)
خطبہ حج میں کہا گیا کہ” اسلام دین رحمت ہے ، انسان ہو یا جانور سب سے رحمت کا معاملہ کریں، امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے اور نفرتیں ختم کرے ، رحم دلی سے آپس میں تعاون اور بھائی چارہ قائم کریں۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ تم زمین والوں پر رحم کرو اللہ تم پر رحم فرمائے گا۔ اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کریں، والدین کے بعد دیگر رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کریں۔ خطبہ حج میں مزید کہا گیا کہ غلطیاں معاف کرنے سے بھائی چارے کی فضا پیدا ہوتی ہے ، اپنے گناہوں سے توبہ کی جائے ، اللہ تعالیٰ کی رحمت کے دروازے کھلے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں اور جنات کو اپنی عبادت کیلئے بنایا، مسلمانوں کو تقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ، اللہ تعالیٰ کی توحید اور وحدانیت کو مضبوطی سے پکڑنا چاہیے ۔ جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے دنیا و آخرت کے ڈر سے نجات دلاتا ہے۔ اے عقل والو ! اللہ تعالیٰ کی اس کائنات اور اس کے نظام پر بار بارغور کرو، اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے ، اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا، ہم نے دین مکمل کر دیا، نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا جدا جدا راستے اختیار نہ کیے جائیں“۔ بلاشبہ آپس میں محبت ،اخوت، بھائی چارہ، ایمان واتحاداور یقین مسلمانوں کا موٹو ہوتا ہے، اسلام کی تمام تعلیمات انصاف اور عدل پر مبنی ہیں، اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ قرآن کریم میں اللہ ربّ العزت کا حکم ہے ” ولاتفرقوا“ ”اختلاف ہرگز ہرگز نہ کرو“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلم امہ کو ایک جسم کی مانند قرار دیا، اور خطبہ حجتہ الوداع میں حکم فرمایا ” دیکھو ! باہمی اختلاف میں نہ پڑنا“۔ تاریخ اٹھا کر دیکھیں اختلاف ہی کی وجہ سے قوموں اور ملکوں کو بڑے بڑے نقصان اٹھانا پڑے ہیں۔ اختلاف ہی کی وجہ سے آج بھی مسلمان ممالک پستی اور ذلت کا شکار ہیں۔ آج مسلم امہ میں اتفاق اور اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مسلمان بہت طاقتور ہوسکتے ہیں بشرطیہ اختلافات کے ناسور سے نکل کر اتحاد و یکجہتی کے ایک نقطے پر متفق ہوجائیں، اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں۔
Browse More Islamic Articles In Urdu
حج گناہ ایسے دھو ڈالتا ہے جیسے پانی میل کو
Hajj gunah aaise dho dalta hai jaise paani maeel ko
قربانی کا متبادل مالی صدقہ نہیں
Qurbani Ka Mutbadil Maaali Sadqa Nahi
حج
Hajj
نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم جگر گوشہ بتول رضی اللہ عنہ حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ
Nawasa Rasool SAW Jigar Gosha e Batool RA Hazrat Imam Hassan RA
خطبہ حج میں امت مسلمہ کو اتحاد کی تلقین
Khutba e Hajj Main Ummat e Muslima KO Ittehad Ki Talqeen
حج بیت اللہ مقام عبدیت
Hajj Bait ullah - Muqaam Abdiyat
حج بیت اللہ
Hajj Baitullah
مناسک حج
Manasik e Hajj
اقسام حج
aqsam hajj
حج کرنے کی تاکید اور نہ کرنے پر وعید
hajj karne ki takeed aur nah karne par vaeed
حج کے پانچ دن
hajj ke paanch din
حج کے پانچ دن، تیسرا دن
hajj ke panch din