عوام کو محرومیوں اور مایوسیوں سے باہر نکالنا حکومت پنجاب کا مشن ہے‘عطاء تارڑ

بدھ 29 جون 2022 15:00

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) بانی تحصیل احمد پور سیال ضان نجف عباس خان سیال مرحوم کے فرزند امیدوار برائے ایم پی اے خان امیر عباس خان سیال نے صوبائی وزیر داخلہ عطاء تارڑ سے ملاقات کی اور اپنے حلقہ کے عوام کو درپیش مسائل وزیر ڈاخلہ کے سامنے رکھے اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

خان امیر عباس خان سیال نے بتایا کہ خان نجف عباس خان سیال کی وفات کے بعد تحصیل احمد پور سیال کے جو ترقیاتی کام ادھورے رہ گئے تھے انہیں حل کروانے کے لیے عام انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں جس پر وزیر داخلہ عطاء تارڑ نے انہیں مسائل کے حل کی بھرپور یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے عوام کو محرومیوں اور مایوسیوں سے باہر نکالنا حکومت پنجاب کا مشن ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

اس موقع پر امیر عباس خان سیال نے کہا کہ میرے مرحوم والد نجف عباس خان سیال مرحوم پاکستان مسلم لیگ کی سربلندی اور استحکام کے لیے پیش پیش رہے ہیں ۔جس پر وزیر داخلہ نے نجف عباس خان سیال مرحوم کی سیاسی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں