احمد پور سیال‘جائیداد کے تنازعہ پر ناخلف بیٹے نے باپ کی ناک کاٹ دی

جمعرات 26 مئی 2022 16:21

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) جائیداد کے تنازعہ پر ناخلف بیٹے نے باپ کی ناک کاٹ دی۔تحصیل احمد پور سیال کے علاقہ چک نمبر2/4Rمیں خلیل احمد کھرل کے نافرمان بیٹے جمیل احمد نے اپنے ضیعف العمر والد کی ناک کاٹ کر اسے زخمی کردیا ۔ زخمی خلیل احمد نے بتایا کہ نافرمانی وگستاخی کی وجہ سے میں نے اپنے بیٹے جمیل احمد کو اپنی منقولہ وغیر منقولہ جائیداد سے عاق کر رکھا ہے اس کے باوجود وہ میرے پاس موجود ملکیتی رقبہ ایک ایکڑ اپر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلہ میں وہ بار بار اپنے والد سے کہتا ہے کہ رقبہ اس کے حوالے کردیا جائے لیکن باپ اسے بار بار انکار ہی کرتا رہا ۔

باپ کی کاشتہ فصل جوار کو اس کا نافرمان بیٹا زبردستی کاٹنے لگا تو ماں نے بیٹے کو روکا تو وہ طیش میں آگیا اپنے بوڑھے والدین کو تشدد کا نشانہ بنایا اورچاقو سے اپنے والد کی ناک کاٹ کر زخمی کردی ۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص خلیل احمد کھرل نے میڈیا کو بتایا کہ میرا نافرمان بیٹا مجھے اور اپنی والدہ کو متعدد بار تشدد کا نشانہ بھی بنا چکا ہے ۔اس کا خون اس قدر سفید ہوچکا ہے کہ وہ ہم دونوں میاں بیوی کو قتل کی دھمکیاں بھی دیتا ہے۔ بااثر ہونے کی وجہ سے ہماری کہیں بھی شنوائی نہیں ہوتی ۔ انہوں نے آئی جی پنجاب، ڈی پی او جھنگ ، ڈی ایس پی احمد پور سیال اور ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال سے فوری انصاف کی فراہمی اور تحفظ کا مطالبہ کیا ہے ۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں