احمد پور سیال کا نوجوان ٹریفک حادثے میں لقمہ اجل بن گیا

بدھ 17 مئی 2023 16:40

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2023ء) احمد پور سیال کا نوجوان ٹریفک حادثے میں لقمہ اجل بن گیا ہے۔حادثہ احمد پور سیال کے نواحی علاقہ چوک رنگ پور کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور ٹرالی ٹریکٹر میں ہولناک تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار احمد پور سیال کا رہائشی نوجوان مہر محمد مہدی گل موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل پرتین افراد سوار تھے باقی دو زخمی ہوگئے۔جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں