احمد پور سیال،چوروں اور ڈاکوؤں نے سے مچا دی

بدھ 17 مئی 2023 16:40

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2023ء) چوروں اور ڈاکوؤں نے سے مچا دی۔:پل 5/3Lمیں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو گن پوائنٹ پر مرتضٰی حیدر گل سے موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔اسی طرح موضع رنجیت کوٹ میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں چار موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دو راہگیروں کو قیمتی موبائل فونز اور نقدی سے محروم کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی سچی سرکار کے نزدیک گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین گی اور کھیت سے پیٹر انجن چوری کیا گیا۔چوری اور ڈکیتی کی یکے بعد دیگرے وارداتوں کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس تھانہ احمد پور سیال نے شہریوں کو چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام ہوچکی ہے۔جب پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی ہے تو چور اور ڈاکو بیدار ہوجاتے ہیں۔انہوں نے ڈی پی او جھنگ سے : چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں