انتظامیہ و پولیس اختیارات کے باوجود مہنگائی پر کنٹرول نہیں کررہی تو ٹائیگر فورس بغیر اختیارات کے کیسے کنٹرول کرے گی، چنگیز خان

تحصیل وضلع میں آفیسرز محنت و جانفشانی سے خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن پالیسی سازانہیںانجانے خوف میں مبتلا کررہے ہیں )تحصیل سے ضلع و صوبائی لیول تک دکانداروں کو اعتماد میں لیکر مافیا زپر آہنی ہاتھ ڈالا جائے ،ٹائیگر فورس نے دکانداروں کو ناجائز تنگ کیا ان کے خلاف ڈٹ جائیں گے، سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و امیدوار صوبائی اسمبلی کی حضرو میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو

پیر 12 اکتوبر 2020 21:32

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2020ء) سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی نشاندہی کیلئے ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں ہے ، دو سالوں سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر ہے جس کے خوف سے عوام چیخ رہے ہیں لیکن یہ حکمران طبقہ کو سنائی نہیں دے رہا جبکہ مہنگائی کی نشاندہی تو کوئی بھی عام شخص کرسکتا ہے نہ جانے ٹائیگر فورس کو کن مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا، ٹائیگر فورس کا نمائندہ کسی تاجر یا دکاندار کو ناجائز اور غیر ضروری تنگ کر ے تو وہ اس کی دھونس و دھاندلی کے خلاف کھڑے ہو جائیں چنگیز خان گروپ اس مسئلے میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، انتظامیہ اور پولیس اختیارات کے باوجود مہنگائی پر کنٹرول نہیں کررہی تو ٹائیگر فورس بغیر اختیارات کے کیسے کنٹرول کرے گی، پیر کو حضرو میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ انتظامیہ اور پولیس کے اعتماد کا ہے جو موجودہ دور میں بحال نہیں ہو رہا ہے ،تحصیل وضلع میں آفیسرز محنت و جانفشانی سے خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن پالیسی ساز دفتروں میں نہ جانے کیا کررہے ہیں کہ آفیسر ز انجانے خوف میں مبتلا ہیں، چنگیز خان نے مزید کہا کہ مہنگائی کے اسباب کا سدباب کرنا چاہئے نہ کہ دکانداروں پر اور بازروں میں کارروائی ڈالنی کیلئے صرف جرمانے کئے جائیں ، فوری طور پر ڈیمانڈ اور سپلائی کا مسئلہ حل کیا جائے ، مارکیٹ کمیٹیوں کو فحال کیا جائے اور تحصیل سے ضلع اور پنجاب لیول تک دکانداروں کو اعتماد میں لیکر مافیا زپر آہنی ہاتھ ڈالا جائے تاکہ غربت کی ستائے عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں