تحریک انصاف کی جانب سے بدین میں نکالی جانے والی انتخابی ریلی جشن میں تبدیل ہوگئی

ہفتہ 7 جولائی 2018 23:23

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بدین میں نکالی جانے والی انتخابی ریلی جشن میں تبدیل ہوگئی۔ نواز شریف کو سزا پر خوشی کا اظہار اور مٹھائیں تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی ایس 73 بدین ارباب محمد رفیق اور پی ایس 71 تلہار نواب ابوبکر ٹالپور کی قیادت میں تلہار سے بدین تک نکالی گئی ریلی میں گاڑیوں موٹر سائیکلوں پر سوار کارکنوں اور شہریوں نے شہر بھر کا گشت کیا بدین پریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدواروں نواب ابوبکر تالپور اور ارباب محمد رفیق نے کہا نواز شریف مریم نواز اور اس کے شوہر کو سزا قوم تحریک انصاف اور عمران کی الیکشن سے پہلے ایک بڑی فتح اور کرپشن کو شکست ہے انہوں نے کہا عمران خان کی قیادت میں ظلم جبر ناانصافی اور کرپشن کے خلاف جاری جدوجہد کی کامیابی کی نوید عوام الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے نواز زرداری ٹولے کو عبرت ناک شکست دیں گے انہوں نے کہا کہ نواز مریم کے بعد زرداری اور فریال کی باری ہے انہوں نے کہا سندہ کو تباہ کرنے اور لوٹنے والے زرداری ٹولے کو شکست اور سزا سے اب کوئی نہیں بچاسکتا عوام اس چور ٹولے کا شہر شہر نگر نگر اور گلی گلی پیچھا کرے گی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سندھ کو لوٹنے والے چور ٹولے کے امیدواراں کو ووٹ نہ دے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں اس موقع پر بدین پریس کلب کے سامنے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کی حمایت میں پرجوش نعرے بازی کے علاوہ نواز شریف کو سزا ملنے کی خوشی میں شہریوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں