بدین، ضلع بھر میںبلدیاتی نمائندے سرکاری ملازمین انتخابی مہم چلانے میں مصروف

ہفتہ 3 فروری 2024 22:45

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2024ء) سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں بلدیاتی نمائندوں اور سرکاری ملازمین کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی جاری روڈ راستوں پر انتخابی کمپ قائم بجلی کے کنبوں سمیت سرکاری املاک پر پارٹی پرچم پینا فلیکس اور پوسٹر آویزاں کرنے کے علاوہ بلدیاتی نمائندے سرکاری ملازمین انتخابی مہم چلانے میں مصروف .

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے سیاسی جماعت ان کے نامزد امیدواروں کے علاوہ آزاد امیدوارں کو انتخابی مہم کے سلسلہ میں جاری ضابطہ اخلاق پر درآمد کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کے علاوہ مانیٹرنگ افسران کو واضع ہدایات کے باوجود ضلع بھر میں سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں ضلع کونسل میونسپل کمیٹی ٹان کمیٹی یونین کونسلوں کے منتخب نمائندے ان کے حمایتیوں اور سرکاری ملازمین کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے .

بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے روڈ رستوں اور چوراہوں پر انتخابی کمپ قائم کر رکھے ہیں جبکہ بجلی کے کنبوں سمیت دیگر سرکاری املاک پر پارٹی پرچم اور امیدواروں کے پینا فلیکس اور پوسٹر بھی آویزاں کر رکھیں ہیں . الیکشن کمیشن کی واضع ہدایات کے باوجود بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندے سرکاری افسران اور ملازمین سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم میں کھلے عام انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور انتخابی اجتماعات سے خطاب بھی کر رہے اور سوشل میڈیا پر بھی سیاسی پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں شئیرنگ کی جا رہی ہے .

سیاسی جماعتوں کی انتخابی ریلیوں اور اجتماعات میں بھی انتخابی ضابطہ اخلاق اور قوانین پر عملدرآمد دیکھائی نہیں دے رہا . پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں جی ڈی اے، جماعت اسلامی، جمعیت علما اسلام، تحریک انصاف کے امیدواروں اور حمایتیوں کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کے علاوہ دیگر سرکاری مشینری سابقہ پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ ہیں اور پیپلز پارٹی کی سفارش پر ہی سندھ بھر میں ان افسران کی تعیناتی کی گئی ہیں .

سیاسی جماعتوں کی جانب سے بلدیاتی نمائندے چند سرکاری افسران اور ملازمین پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے علاوہ ان کے انتخابی کمپ کے قائم ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے علاوہ پینا فلیکس پوسٹر اور اسٹیکرز چھپوانے کا الزام عائد کرتے ہوئے جی ڈی اے ،جماعت اسلامی ،تحریک انصاف ،تحریک لبیک ، اور دیگر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتخابی ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لے کر الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے �

(جاری ہے)

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں