پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت گزشتہ حکومتوں کی گند صاف کرنے کا دعویٰ کرتی ہے مگر اس حکومت نے خود اتنی گند چھوڑ دی کہانے والے تین چار حکومتوںبھی انہیں اچھی طرح ساف نہیںکرسکتی خواہش ہے کہ اپنے جھنڈے تلے تمام نشستوں سے امیدوار ائندہ الیکشن میں مقابلہ کے لئے نامزد کریں افغانستان اور پاکستان میں باہمی اعتماد سازی کی ضرورت ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:22

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت گزشتہ حکومتوں کی گند صاف کرنے کا دعویٰ کرتی ہے مگر اس حکومت نے خود اتنی گند چھوڑ دی کہانے والے تین چار حکومتوںبھی انہیں اچھی طرح ساف نہیںکرسکتی خواہش ہے کہ اپنے جھنڈے تلے تمام نشستوں سے امیدوار ائندہ الیکشن میں مقابلہ کے لئے نامزد کریں افغانستان اور پاکستان میں باہمی اعتماد سازی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو بٹ خیلہ میں پارٹی کے ضلعی دفتر کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سینرء نائب صدر جاوید خان یوسفزئی، سابق صوبائی وزیر ایوب خان اشاڑی، ضلعی جنرل سیکرٹری اعجاز خان اور پارٹی ورکر ز کثیر تعداد میں موجود تھے انہوںنے کہا کہ پورے صوبے میںکامیابورکرز کنونشن کے انعقاد کے بعد پارٹی ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے اور لوگ جوق درجوق شامل ہورہے ہیں رابطوں اور دوروں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے باچا خان اور ولی خان کا گھر ایک ہوگیا ہے اب پارٹی میں اندرونی اختلافات اور غلط فہمیوں کو ختم کرنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ صوبہ میںشدید ترین مالی بحران ہے عوام سمیت ڈاکٹرز، اساتذہ ، پروفیسر ز اور دیگر سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہے وزیر اعلیٰ اور وزراء ایک دوسریء پر الزامات لگارہے ہیں ہمارے دور کے شروع کردہ منصوبے جان بوجھ کر لٹکائے ہوئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ٹرمپ پالیسی افغانستان اور پاکستان دونوں کے لئے خطرناک ہے پاکستان اور افغانستان کے دونوں کو اپس میں تعلقات بہتر کرنا چاہیے امریکہ اپنی مفادات کو دیکھ کر ان دونوں ممالک کے نقصان کو محسوس نہیں کرینگے ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں