9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں، اعلیٰ سطح پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،بق صوبائی وزیر وزیر شکیل خان کا مطالبہ

بدھ 24 مئی 2023 23:05

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2023ء) تحریک انصاف کے رہنماسابق صوبائی وزیر وزیر شکیل خان نے 9مئی کے پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ سطح پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اصل ملزمان گرفتار ہوں اور اور انھیںسخت سزئیں دی جائیںکیونکہ پی ٹی آئی کے ورکرز پر امن ہیں کوئی دہشت گرد نہیں۔

(جاری ہے)

دوران حراست میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز کا مورال بلند ہے اور چیئرمین عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کے حصول کیلئے نہ صرف ڈٹے ہو ئے ہیں بلکہ آخری دم تک جدو جہد کیلئے پر عزم ہیں ہم گرفتاری اور جیلوں سے ڈرنے والے نہیںانھوں نے کہاکہ لوٹے اور کمزور دل والے پارٹی چھوڑ رہے ہیںاور ان چند افراد کے جانے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتاپی ٹی آئی ایک سمندرہے اور ندی نالے اس سے نکلتے رہتے ہیںجن کی کو ئی حیثیت نہیںمضبو ط عصاب اور پر عزم لوگ ہی ہمارے ساتھ چل سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں غیر اعلا نیہ مارشل ہے موجود پی ڈی ایم کا ٹولہ دراصل کٹھ پتلی ہے عوام ان کا چہرہ دیکھنا گوارا نہیں ہے عوام کی اکثریت آج بھی خان صا حب کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں