مالاکنڈ ، خاندانی رنجش پر 3 خواتین سمیت 9 افراد کا قتل، مقدمہ درج

بدھ 28 جون 2023 13:57

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2023ء) مالاکنڈ کی تحیصل بٹ خیلہ میں خاندانی رنجش پر فائرنگ کرکے 3 خواتین سمیت 9 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق 9 افراد کی ہلاکت کا واقعہ گائوں بگردرہ میں پیش آیا جہاں قریبی رشتہ داروں نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں تین خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 9افراد جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کرکے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شکیل خان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہے، بہت جلد اصل وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں