چوہدری انوارالحق کی وزارت عظمی کامنصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار حلقہ انتخاب میں آمد

وزیراعظم بغیر پروٹوکول سادگی سے پرائیوٹ گاڑی میں آبائی گھر پہنچے،والدہ ماجدہ کی قبر پرفاتحہ خوانی کی

منگل 25 اپریل 2023 18:19

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2023ء) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے عید الفطر کی نمازاپنے آبائی گھرضلع بھمبر میں ادا کی،وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی وزارت عظمی کامنصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار حلقہ انتخاب میں آمدہوئی وزیراعظم بغیر پروٹوکول سادگی سے پرائیوٹ گاڑی میں آبائی گھر پہنچے،والدہ ماجدہ کی قبر پرفاتحہ خوانی کی،جامع مسجد انوارالحق میں عید الفطر کی نماز ادا کی،وزیراعظم نمازیوں سے گھل مل گئے،بغل گیر ہوئے،جملہ شرکاء کو عیدکی مبارکباد دی،وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوار الحق نے عالم اسلام،مقبوضہ کشمیر،پاکستان،آزادکشمیر،اورسیز کشمیریوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو عید کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پیغام دیا کہ ہمیں انسانیت کی قدر کرنی چاہیے،عجزوانکساری،باہمی محبت،اخوت بھائی چارے کو فروغ دیناچاہیے، نماز عیدکے اجتماع میں ڈپٹی کمشنرمرزاارشدمحمودجرال،ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان،ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ,ڈی ایس او چوہدری کمال سبحانی،ڈی ایس پی چوہدری محمداظہر،ایکسیئن چوہدری احسان اللہ برقیات،ڈی آئی او عدنان مختار سمیت ضلعی افسران،پولیس و دیگرمحکمہ جات کے افراد شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

مولاناآفتاب مدنی کی امامت میں نماز عید ادا کی گئی۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں