مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کو بند کرکے نہتے کشمیری عوام پر ظلم ستم کے پہاڑ توڑنا بندکرے، میر حضور بخش بنگلزئی

بھارتی مظالم اور دہشت گردی دنیا کے سامنے عیاںہو چکی ،پاکستانی عوام ،افواج کے شانہ بشانہ کشمیری کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ، بلوچ قبائلی رہنماء

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:10

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) ممتاز قبائلی شخصیت میر حضور بخش بنگلزئی نے کہا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کو بند کرکے نہتے کشمیری عوام پر ظلم ستم کے پہاڑ توڑنا بند کردیں بھارتی مظالم اور بھارت کی دہشت گردی پوری دنیا کے سامنے عیاںہو چکی پاکستانی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کشمیری کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر بھارتی بربریت کیخلاف ہر فورم پر اسکی مذمت اور کشمیری عوام کی اخلاقی سفارتی محاذ پر جنگ لڑینگے بھارت ایک بزدل اور مکا ر ملک ہے جو اپنی مزموم سازشوں کے ذریعے اقوام عالم کے آنکھوں میں دھول جھونک کر کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم ڈھا کر آئے روز مظلوم کشمیریوں کا خون بہاکر جنت نظیر کشمیر کی وادی کو خون آلود بنا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے مذید کہا کہ بھارتی فوج نے اگر آزاد کشمیر سمیت ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کی تو انہیں ستائیس فروری کبھی نہیں بھولنا چاہئے جس میں انہیں منہ کی کھانی پڑی اور پوری دنیا میں افواج پاکستان کے شاہینوں نے ملک کا نام روشن کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیاانہوں نے آخر میں کہا ہے کہ بھارت فی الفور مقبوضہ وادی سے اپنی فوجیں نکال کر کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کو کچلنے سے باز رہے بصورت دیگر پاکستانی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کشمیر کی آزادی تک کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں