صوبے کی احساس محرومیوں کا ازالہ پیپلز پارٹی نے ہر دورحکومت میں کیا ہے ،مینا مجید حاجی بابر خان خجک

ہفتہ 24 فروری 2024 22:56

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2024ء) صوبے کی احساس محرومیوں کا ازالہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دورحکومت میں کیا ہے بلوچستان کی خوشحالی پی پی پی کی ترجیحات رہی ہیں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری بلوچستان کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے خواتین نشست پر نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی گودی مینا مجید اور پارٹی کے سینئر رہنماء حاجی بابر خان خجک نے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی موجودہ ملکی حالات میں عوامی مسائل کے حل کیلئے بہترین حکمت عملی کے ساتھ عملی طور پر میدان میں اتری ہے ملک گیر سیاسی جماعت ہونے کے ناطے عوام کی امیدیں پی پی پی سے جڑی ہوئی ہیں ملک میں انارکی و نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن ہونا چاہیے ملکر قومی حب الوطنی کے جزبے کے تحت پاکستان کو موجودہ معاشی بحرانوں کے چنگل اور مہنگائی کے بھنور سے نکالا جاسکتا ہے ہماری طرز سیاست جمہوری نظام کی بقاء سلامتی کیلئے ہے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا پروگرام بھٹو خاندان کی مرحون منت ہے پی پی پی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو اس ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی کرتی ہے گفتار کے غازی ہونے کے بجائے عملی اقدامات سے عوامی ملکی مسائل حل کرکے دم لینگے بلوچستان کی حقیقی ترقی خوشحالی نوجوانوں کو ہنرمند بنانے باعزت روزگار کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں انشاء اللہ قومی خدمت کے جذبے کے تحت یہاں کے عوام کی حقوق کا نہ صرف دفاع بلکہ عملی اقدامات سے عوام کی معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کردار ادا کرینگے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں