پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کیا ہے،شگفتہ چوہدری

جمعہ 8 مارچ 2024 22:54

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی فنانس سیکرٹری محترمہ شگفتہ چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کیا ہے وہ خواتین کے حقوق کی علمبردار ہے ان کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے آفس میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی چئیر مین سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان اور دنیا اسلام پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں پیپلز پارٹی نے خواتین کو پارٹی اور ملکی امور میں بھرپور نمائندگی دی قومی اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر کو منتخب کیا فرسٹ ویمن بینک قائم کیا ویمن پولیس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا محترمہ شگفتہ چوہدری نے کہا کہ یہ بات بڑی خوش آئند ہے کہ ملک کے بڑے صوبے پنجاب کی وزیر اعلیٰ خاتون ہے جبکہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین ملکی امور کے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر شامل ہوکر اس کی تعمیر وترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

محترمہ شگفتہ چوہدری نے کہاکہ ملک کے صدارتی انتخابات میں غ*پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہونگے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں